دکاندارملاوٹ اور غیر معیار ی اشیا کی فروخت سے گریز کریں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا عالمی یو م صحت پر سیمینار سے خطاب

منگل 7 اپریل 2015 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ غیر معیاری اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بنایا جا ئے گا۔ غیر معیار ی اور ملاوٹ شدہ اشیا کے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائی سخت کی جائے گی۔ تاکہ لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھ انے پینے کی اشیا ملیں۔

وہ عالمی یو م صحت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے اصول کے مو ضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔سیمینار کا انعقاد کراچی ایسوسی ایشن آف سوئیٹس اور نمکو اور آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسو سی ایشن نے کیا تھا۔کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خور ی اور ملا وٹ کے خلاف جو مہم شروع کی ہے اسے جاری رکھا جا ئے گا اور صارفین تنظیموں کے تعاون سے اسے مزید مو ثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صارفین تنظیموں کے نمائندوں ، انتظامیہ اور کوالٹی کنٹرول کے وفاقی اور ضلعی سطح کے اداروں کے ساتھ مل کر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جو اس سلسلہ میں ملاوٹ کے خلاف ہر علاقہ اور ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔اس سلسلہ میں ملاوٹ کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ اور ٹاسک فور س کے ارکان کی مو جو دگی میں جرمانہ اور سزائیں دے رہے ہیں۔

جس کی رپورٹس باقاعدگی سے گورنر سندھ وزیر اعلیٰ سندھ اور دچیف سیکریٹری کو بھیجی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شکایا ت کی وصولی کا نظام رائج کر دیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 کے ذریعے شکائتیں وصول کی جا تی ہیں اور ان پر انتظامیہ کے افسران کارروائی کر تے ہیں۔ انھوں نے کھانے پینے کی اشیا بنانے اور فروخت کر نے والوں سے کہا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں ۔

ملاوٹ اور غیر معیار ی اشیا کی فروخت اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ۔ اگر کسی بھی دکاندار اور مینو فیکچرر کے خلاف ملاوٹ کی شکایت ملی تو اس کی دکان یا بزنس کو سیل کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عد الت نے بھی احکاما ت دیئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کنزیومر کورٹس کی عدم موجودگی میں انتظامیہ کے افسران متبادل کنزیومر کورٹ کا کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے سینئر ڈائریکٹر مختار احمد، صا رفین تنظیموں کے نمائندے کوکب اقبال اورشکیل بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو