اس سال ڈینگی کو سر اٹھانے سے قبل کچل دیا جائے‘ پرویز ملک

نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ڈینگی حفاظتی اقدامات کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت

جمعہ 10 اپریل 2015 18:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایم این اے و چیئرمین ایمرجنسی رسپانس کمیٹی پرویزملک کی سربراہی میں شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹاؤن میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے افسران اور اہلکاران اپنے اپنے دفاتر کے سٹور، چھتوں، باتھ رومز اور نصب واٹر کولرکے گرد و نواح میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی جگہ ڈینگی لاروا کی پیدائش ممکن نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کی وارننگ جاری کی جائے وہ ڈینگی سے بچاؤ کے انتظامات اور اقدامات کو حتمی شکل دینے کی رپورٹ پیش کریں ۔ بعد ازاں مانیٹرنگ ٹیمیں کسی بھی وقت اچانک معائنہ کریں گی ۔ اگر کہیں بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو اس سکول مالک کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ اس مرتبہ ڈینگی کو سر اٹھانے سے قبل ہی کچل دیا جائے ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ عوام مقررہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے سپیشل سرویلنس کے دوران سات قبرستان ، 92 کباڑ خانے ، 83 ٹائر ورکشاپس اور 7 نرسریوں کی چیکنگ کی گئی۔ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے والے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یا دکانداروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز، باؤ اختر ، ملک وحید ، اے سی شالیمار ٹاؤن ارشد بھٹی ، ٹی ایم او ملک طارق کے علاوہ محکمہ صحت ، تعلیم، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی