بند کریں
صحت صحت کی خبریںفاؤنٹین ہاؤس سے وابستہ 300خواجہ سرا اتوار کو ڈرامہ عینک والا جن میں شرکت کریں گے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:49:35 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:15:40 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 19:55:47 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 19:51:48 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 19:09:19 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 18:56:47 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 18:50:09 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 18:48:09 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 18:48:09 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 16:47:55 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 10:59:28

فاؤنٹین ہاؤس سے وابستہ 300خواجہ سرا اتوار کو ڈرامہ عینک والا جن میں شرکت کریں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے تعاون سے فیملیز کیلئے گذشتہ 6برس سے مفت دکھائے جانے والے سٹیج ڈرامہ ”جن اور جادوگر“ میں اتوار کو فاؤنٹین ہاؤس سے وابستہ 3سو خواجہ سرا شرکت کریں گے۔ اس خصوصی شو کے مہمان خصوصی چیئرمین فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کیپٹن (ر) عطا محمد خان ہوں گے۔

یہ پروگرام الحمراء آرٹس کونسل اور فاؤنٹین ہاؤس کے باہمی اشتراک سے ترتیب دیاگیا ہے۔ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر منالاہوری زکوٹا جن اور مصنف حسیب پاشا المعروف مامون جادوگر ہیں شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں ناصربشیر، ڈاکٹر خالد یعقوب، نوشیر خان ، صائمہ نسیم، تہذیب شاہد اور مس عندلیب کے علاوہ دیگر افسران بھی شامل ہوں گے۔ یہ خصوصی شو اتوار کو الحمراء ہال نمبر2مال روڈ پر 2بجے دوپہر دکھایا جائے گا۔

10/04/2015 - 18:56:47 :وقت اشاعت