اہل سنت کی دس لاکھ مساجد میں امت مسلمہ اور عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر ”یوم اتحاد عالم اسلام “منایا گیا ۔اس سلسلہ میں اہل سنت کی دس لاکھ مساجد میں امت مسلمہ اور عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے گئے ۔جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئیں قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی فوج کو ہرگز یمن نہ بھیجاجائے ۔

قراردادوں میں مسلم حکمرانوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ لڑائیاں اور جنگیں چھوڑ کر مذاکرات سے باہمی تنازعات حل کریں ۔اور یمن کی صورتحال میں فریق بنے کی بجائے مصالحانہ کردار ادا کریں ۔جمعہ کے اجتماعات میں مشرق وسطی میں قیام امن اور اتحاد امت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔یوم اتحاد عالم اسلام کے موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امن اتحاد امت سے ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے کیلئے اتحاد امت ناگزیز ہے ۔مسلمانوں کوفرقہ واریت کے نام پر لڑ اکر کمزور کیا جا رہا ہے ۔امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے تحت مسلم ممالک میں خانہ جنگی کروائی جارہی ہے ۔مسلم دنیا میں منظم منصوبہ بندی سے انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی جنرل طارق محبوب صدیقی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان ایک دوسرے کا خون بہا کر امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد پورے کر رہے ہیں ۔

مسلم حکمران جان لیں اامن ہی بہترین راستہ ہے۔عالم اسلام متحد ہو کرناقابل تسخیر قوت بن سکتا ہے ۔سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکزالسلامی شاد باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ کی بنیاد پر قتل و غارت کرنا امریکی ایجنڈ ہے۔شیعہ سنی کشیدگی کو ہوا دینے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں ۔اتحاد امت ہی ترقی اور عروج کا راستہ ہے ۔

۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے چھانگا مانگا پارک کی الفیصل مسجد میں جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام عقیدے کی بنیاد پر کسی کے قتل کی اجازات نہیں دیتا ۔امریکہ مشرق وسطی میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کا رہا ہے ۔مسلم ممالک عالمی سطح پر متحد ہو کر مسلم بلاک تشکیل دیں اور اسلامی اقوام متحدہ کا اعلان کریں ۔

سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا عالم اسلام اپنے حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل کے مقابلہ کیلئے متحد ہو جائے۔عالمی سازش کے مسلمانوں کو تقسیم کیا جارہا ہے ۔نازک وقت میں امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔یوم اتحاد امت کے موقع پر فیصل آباد میں صاحبزادہ حسین رضا ۔پشاور میں مفتی فضل جمیل رضوی ۔گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا۔گوجرانولہ میں مولانا محمد اکبر نقشبندی ۔چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی سمندری میں علامہ حامد سرفراز نے اجتماعات سے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی