کراچی سرکلر ٹرین کی بحالی غریب اور متوسط طبقے کیلئے تحفہ ہوگی ، عثمان معظم

ہفتہ 11 اپریل 2015 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) امیدوار ضمنی الیکشن حلقہ NA-246اور جنرل سیکریٹری پاسبانِ پاکستان عثمان معظم نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ٹرین کی بحالی کراچی کے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے تحفہ ہوگی۔پاسبان مرکزی الیکشن کیمپ کریم آباد میں علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان معظم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سرکلر ریلوے نظام کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو تباہ کرکے کراچی کے شہریوں کا معاشی قتل عام کیا ہے ۔ کراچی کے مزدور طبقے کو فوری طور پر سستی ، باسہولت اور باعزت ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے صنعتی حب کی اقتصادی ترقی کے عمل کو دوبارہ جاری کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے سرکلر ریلوے کا نظام ختم کرکے کراچی اور اس کے شہریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے، ایک سازش کے تحت ریلوے کی زمینوں پر لینڈ مافیا کو قابض ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلئے کراچی سرکلر ریلوے کو تباہ کرکے بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔کراچی سرکلر ریلوے نظام کو بحال کرنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کے پیچیدہ تجربے یا نظام کی حاجت نہیں ہے یہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ایک عام سرکولر کے ذریعے بحال ہو کر دوبارہ فعال ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی صرف کراچی ہی نہیں ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتالوں کے موقع پر بھی سرکلر ریلوے شہر کی صنعتی اور تجارتی سر گرمیوں کو مکمل بند ہونے سے روکنے کا بھی موثر ذریعہ تھی۔ عثمان معظم نے مزید کہا کہ اگر حکمران کراچی کو یورپی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو کم از کم لاہور کے معیار کی ہی ٹرانسپورٹ فراہم کردیں ۔ حکمرانوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ شہریوں کو اس وقت ریپڈ بس سسٹم کی بجائے سرکلر ریلوے نظام کی زیادہ ضرورت ہے جسے بحال کرنا نسبتاََ زیادہ سستا اور آسان ہے ۔

کراچی کی معیشت کو پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو تبدیل کرنے تک بہتر نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ سندھ کے دیہی اور شہری و ڈیرے حکمران نہیں چاہتے کہ صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری آئے کیونکہ شہریوں کی معاشی ترقی صوبے کی سماجی اور سیاسی اقدار کو تبدیل کرنے کا سبب بنے گی اور جس کی وجہ سے غنڈہ گردی ، دھونس اور دھاندلی کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ رائے عامہ کو متحرک کریں گے ۔

کراچی کے شہری ہر قیمت پر سرکلر ریلوے کی بحالی چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو ازسر نو مرتب کیا جائے ، شہر میں چلنے والی چھوٹی تنگ ویگنوں اور کوچز کا خاتمہ کرکے کشادہ اور بڑی بسیں چلائی جائیں اور ان کا کرایہ CNGکی کھپت کے مطابق مقرر کیا جائے اور طلباء و طالبات کو کرایوں میں ماضی کی طرح رعایت دی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی