- Home
- Health
- Health News
- صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات ..
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال کریں
تازہ پھلوں کا رس‘لیموں کی سکنجبین‘ستو‘لسی‘املی آلوبخارے ‘سونف‘تربوز‘پودینہ‘سردائی‘کچے آم ‘فالسے کا شربت گڑ‘ تخم بالنگااور گوندکتیرا کا شربت اور گنے کا تازہ رس نہ صرف گرمی کا توڑ ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں.ماہرین
اتوار 2 جون 2024 15:33

(جاری ہے)
لیموں کی سکنجبین پاکستان کے طول و عرض میں یکساں مقبول یہ سادہ سا مشروب نہ صرف تازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ صحت بخش بھی ہے سکنجبین کا کا مرکزی جزو لیموں نہ صرف کھانوں کو ہضم کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اسے چکنائی کا دشمن سمجھا جاتا ہے اور اسے جسم کی چربی ختم کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے اور لیموں پانی اکثر وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگوں کی خوراک کا اہم حصہ رہتا ہے. لیموں میں ایسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو آپ کی دل کی صحت کے لیے بہت اچھے ہیں چونکہ لیموں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا جبکہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت میں جسم میں خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اس کے علاوہ لیموں میں شامل سٹرک ایسڈ پیشاب کی مقدار میں اضافہ اور پیشاب کے پی ایچ میں اضافہ کر کے گردے کی پتھری بننے سے روکنے میں مدد کر سکتا ہے. لیموں پودوں سے حاصل ہونے والی غذا سے آئرن کو جذب کرنے میں جسم کی مدد کرتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا اسی طرح جو کا ستو قدیم زمانے سے گرمی کے توڑکے لیے استعمال ہورہا ہے اپنی ٹھنڈی تاثیر اور فائبرکی بڑی مقدار کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے یہ بہت مفید ہے جو میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں یہ غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹس دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ”جو“میں شامل اجزا موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر دائمی صحت کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں‘جو میں فائبر اور میگنیشیم جیسے مفید غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو شریانوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اس میں شامل آئرن کی اچھی مقدار جسم میں خون کے سرخ خلیات نشو نما میں مدد دیتی ہے. طبی ماہرین کے مطابق ستو کے شربت میں گلیسیمیک انڈیکس نہایت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے لیکن وہ اسے شکر یا چینی کے بغیر استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اگر اس میں لیموں کا رس شامل کرلیا جائے تو آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ایک قدرتی ٹانک تیار ہوجاتا ہے. لسی بھی گرمی میں انتہائی اہم مشروب ہے بلکہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں تو لسی کور ناشتے اوردوپہر کے کھانے کا بھی لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے دہی اور پانی سے تیار کردہ یہ مشروب پینے والے اپنی پسند کے مطابق نمکین یا میٹھا بنا کر پیتے ہیںروایتی طور پر اسے پھینٹنے کے لیے لکڑی کی ”مدھانی“ استعمال کی جاتی ہے مگروقت کے ساتھ لکڑی کی ”مدھانی“کی بجائے اب مشین استعمال کی جاتی ہے لسی دہی سے بنائی جاتی ہے جو کیلشیم کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اور اس میں فاسفورس اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے دہی میں شامل وٹامن بی-12 صحت کے لیے مفید تصور ہوتا ہے اس میں شامل معدنیات بلڈ پریشر، میٹابولزم ، اور ہڈیوں کی صحت کو منظّم کرتے ہیں دہی میں موجود کچھ پروبائیوٹکس ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کر سکتا ہے. املی اور آلو بخارے کا شربت بھی نہ صرف گرمی کا توڑ کرتا ہے بلکہ آپ کی صحت کوبھی بہتر بناتا ہے آلو بخارا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کو متناسب کرنے میں مدد کرتا ہے یہ جسم میں ایڈیپونیکٹن نامی ایک ہارمون کی پیداوار کو بھی بڑھاتے ہیں جو آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو منظّم کرنے میں مدد کرتا ہے کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ خشک آلو بخارے ہڈیوں کے نقصان کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور انہیں محفوظ بھی کر سکتے ہیں اسی طرح املی بھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے اور اس میں کیلشیم، فائبر اور میگنیشیم اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں یہ موٹاپے کے علاج میں مدد گار ہونے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے اچھی ہو سکتی ہے. پودینے کا مشروب بھی گرمیوں میں انتہائی مفید مانا جاتا ہے پودینے کا مشروب بنانے کے لیے پانی میں اگر شکر ‘لیموں کا رس اور کالا نمک شامل کرلیا جائے تو نہ صرف یہ خوش ذائقہ بن جاتا ہے بلکہ اس سے بہت سارے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں انہی اجزا کو بلیڈر میں پانی کے بجائے صرف برف کے ساتھ ڈال کر مکس کریں گے تو منٹ مارگریٹا تیار ہو جائے گا جو ہوٹلوں میں مہنگے داموں ملنے والے منٹ مارگریٹا سے ذائقے میں مختلف نہیں ہوگا بلکہ یہ بازار میں ملنے والے منٹ گریٹا سے زیادہ مفید اور صحت بخش ہے کیونکہ اس میںسافٹ ڈرنک اور سوڈا شامل نہیں جوصحت کے لیے اچھے نہیں پودینہ بدہضمی اور فوڈ پوائزننگ کا موثر قدرتی علاج ہے‘پودینہ آنتوں کے مسائل دور کرنے میں مدد گار ہوتا ہے‘ اس کی تازگی اور غذائیت سانس کی شکایات کو دور کر سکتی ہیں‘ یہ منہ کی صحت بہتر بناتے ہوئے منہ کی بدبو بھی دور کرتا ہے اور اس سے دماغ کو بھی تقویت ملتی ہے پودنے میں شامل غذائی اجزا قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور یہ ڈپریشن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے. اس کے علاوہ تازہ پھلوں کے رس ‘ بادام کی سرادئی‘ تخم بالنگا کا شربت‘سونف کا شربت‘کچے آم یعنی کیری کا شربت ‘فالسے کا شربت،دودھ اور تربوز کا شربت‘گڑ‘ تخم بالنگااور گوندکتیرا کا شربت، گنے کا تازہ رس اور آئس ٹی جی ہاں گرمیوں میں چائے کے شوقین حضرات چائے کا قہوہ بناکر اس میں لیموں کا رس شامل کرکے استعمال کریںتاہم آئس ٹی میں چائے کی پتی کا استعمال ہرممکن طور پر کم کریں اور اگر ممکن ہوتو کالی پتی کی بجائے سبزچائے کی پتی کا استعمال کریں. ان قدرتی مشروبات سے نہ صرف آپ کی جیب پر جوجھ کم پڑے گا بلکہ بازار میں ملنے والے سافٹ ڈرنکس‘فوڈ کلر‘مصنوعی ذائقے کے لیے استعمال ہونے والے نقصان دہ کیمیکلز‘بہت زیادہ چینی یا مصنوعی میٹھے(سکرین) سے صحت پر ہونے والے منفی اثرات سے بھی بچے رہیں گے.
Browse Latest Health News in Urdu
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ
سادہ خون کا ٹیسٹ ہزاروں دل کے دورے کو روکنے میں مددگار
ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالسمیع
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
پاکستان میں ہر سال 20ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹر محمد سرورخاں
لندن میں جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
ملک میں سالانہ 3.3 فیصد بچے چھوٹے قد،54 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہورہی ہیں، ڈاکٹر عائزہ یاسین
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ تھری ڈی اینڈوسکوپی اوپن ہارٹ سرجری
کراچی، مختلف علاقوں میں ایک ہی دن آتش زدگی کے 4 واقعات
بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر و دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرعائشہ افضل
آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین
جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف
مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ
سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی
چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ
پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی
سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا
پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب