محکمہ تعلیم اور صحت شعبوں کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں ‘ صوبائی وزیر

پیر 13 اپریل 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) وزیرایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کے تحت معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے ڈیفڈ کے نمائندے مائیکل باربر نے بھی حکومتی کوششوں کو سراہا ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتربنانے پر پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے ، رواں سال مئی تک700بنیادی مراکز صحت میں 24گھنٹے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کے تحت معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح محکمہ تعلیم اور صحت ہیں اور ان شعبوں کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں اپنے مذہب سے راہنمائی اور ثقافتی روایات پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایسے مریضوں کا گھر کے دوسرے افراد خیال رکھ سکیں- غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ایسے افراد و ادارے قوم کا اثاثہ ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے وسائل کا ایک بڑا حصہ بیماروں خصوصاً دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مختص کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ایسے افراد اپنا خود خیال نہیں رکھ سکتے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈفنڈزمختص کئے گئے جو پنجاب کے بجٹ کا11 فیصد ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے-جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8 ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی