لاہور چڑیا گھر کا پھیپھڑوں کے کینسر کے مر ض میں مبتلا زرافہ ہلاک‘ زرافے کی کھال کو محفوظ کیا جائے گا

لاہور چڑیا گھر کا پھیپھڑوں کے کینسر کے مر ض میں مبتلا زرافہ ہلاک‘ زرافے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) لاہور چڑیا گھر کا پھیپھڑوں کے کینسر کے مر ض میں مبتلا زرافہ ہلاک جبکہ زرافے کی کھال کو محفوظ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق زرافے کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جس کے تحت اس کی موت پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوئی ہے‘ انتظامیہ کے مطابق زرافہ 3 بجے تک ٹھیک تھا تاہم 5 بجے دیکھا تو مردہ پایا گیا انتظامیہ نے مزید کہا کہ زرافے کی کھال کو محفوظ کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments