بند کریں
صحت صحت کی خبریں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر H1 N1 وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت بارے رپورٹ طلب
ایچ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/04/2015 - 14:21:49 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 14:12:14 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 14:12:14 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 10:40:40 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 22:23:46 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 22:21:32 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 20:43:27 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 20:33:40 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 20:30:15 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 20:28:36 وقت اشاعت: 13/04/2015 - 20:21:40

لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر H1 N1 وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت بارے رپورٹ طلب

ایچ ون ایچ ون وائرس کے مریض بارے محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی کو اطلاع دینا نجی ہسپتال کی ذمہ داری تھی ‘ڈی جی ہیلتھ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مبینہ طو رپر H1 N1 وائرس سے ایک مریض الطاف حسین شیرازی کی ہلاکت بارے رپورٹ طلب کر لی ہے -نجی ہسپتال نے متعلقہ مریض کے بارے محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ نہیں کیا - خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ کیس کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور SOP کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کیس بھجوایا جائے گا - ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہاکہH1 N1 وائرس کے مریض بارے محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی کو اطلاع دینا نجی ہسپتال کی ذمہ داری تھی -

13/04/2015 - 22:21:32 :وقت اشاعت