بند کریں
صحت صحت کی خبریںسرکاری و نجی سکولوں کے بچوں کو گھروں میں مختلف جگہوں کو چیک کر نے کے لئے فارم دیدئے گئے‘ رانا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:57:05 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:38:50 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:30:13 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:30:13 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:21:34 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 17:17:06 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 16:43:16 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 16:19:58 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 16:08:07 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 15:18:07 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 15:05:21

سرکاری و نجی سکولوں کے بچوں کو گھروں میں مختلف جگہوں کو چیک کر نے کے لئے فارم دیدئے گئے‘ رانا حسن اختر

ڈینگی لاروا چیک کرنے کے لئے 116 مرد اور 59 خواتین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں‘ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایجوکیشن

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)سمن آباد ٹاؤن کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبا و طالبات میں انسداد ڈینگی سروے فارم تقسیم کردیئے گئے ہیں اور انہیں اپنے گھر میں موجود ڈینگی لاروا کی افزائش کی موزوں جگہوں کو چیک کرکے فارم پر کرکے لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل(ایجوکیشن) رانا حسن اختر نے یہ بات یہاں سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل آفیسر ملک امتیاز اعوان ، تمام متعلقہ محکموں اور ٹاؤن کے افسران بھی موجودتھے-ڈینگی لاروا چیک کرنے اور پولیو کے بارے میں گھر گھر آگہی فراہم کرنے کے لئے ڈیلی ویجز پر رکھے گئے 116مرد اور 59خواتین کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں یونین کونسلوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجرزکے ناموں کی فہرستیں تمام کوآرڈینیٹرز کو دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان کی کارکردگی چیک کرتے رہیں گے۔

رانا حسن اختر نے انسداد ڈینگی کے اجلاسوں میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہائر ایجوکیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اعلی حکام کو ان کی غیر حاضری کے مراسلے جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل (ایجوکیشن ) نے اجلاس میں موجود واسا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ٹاؤن کی حدود میں واقع نالوں،اتوار بازار والی جگہوں اور پلاٹوں کی صفائی اور تمام مین ہولوں پر ڈھکنوں کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ٹاؤن میونسپل آفیسر ملک امتیاز اعوان نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی کہ انسداد ڈینگی ٹیموں نے ایک ہفتہ کے دوران 14560انڈور جگہوں کو چیک کیا تھا اور 46جگہوں پر لاروا پایا گیا جبکہ 12490آؤٹ ڈور جگہوں کو چیک کیا گیا جہاں سے 8جگہوں پر لاروا پایا گیا جسے تلف کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل نمبر84، 94اور 115سے ڈینگی لاروا پایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں انسداد ڈینگی ٹیموں کو ان جگہوں پر زیادہ فوکس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

14/04/2015 - 17:17:06 :وقت اشاعت