کراچی چیمبر کا صنعتی شعبے کے بجلی کے نرخوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین

ہفتہ 15 جون 2024 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2024ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں کو 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرکے معقول بنانے کا وعدہ پورا کیا۔جاری کردہ ایک بیان میں، کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پوری کاروباری برادری خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) بہت مشکور ہیں کیونکہ بجلی کے انتہائی زیادہ نرخوں کی وجہ سے ان کے لئے بقا قائم رکھنا بہت مشکل ہو رہا تھا لیکن اب اس اقدام سے وہ سانس لینے کے قابل ہوں جائیںگے۔

ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اسی طرح گیس کی قیمتوں کو بھی ریجن کے مطابق مسابقتی سطح پر لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے نرخوں کوریجن کے مطابق مسابقتی سطح پر لانا اشد ضروری ہے تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کیا جاسکے۔ وزیر اعظم کی جانب سے صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کے درست فیصلے پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے، صدر کراچی چیمبر نے صنعت کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔

تاہم انھوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ اگرچہ ٹیرف میں کمی کی صورت میںریلیف کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن دوسری جانب کے الیکٹرک نے فکسڈ چارجز کو 300فیصد بڑھا کر 460روپے سی2000روپے کردیا ہے جس کے لئے حکومت کی مداخلت کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر وفاق کی جانب سے مہیا کئے گئے ریلیف کے اثرات دھندلا جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ