جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے ڈویژنل ٹاسک فورس قائم کر دی گئی

کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید سربراہی کرینگے

منگل 14 اپریل 2015 20:45

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید کی سربراہی میں ڈویژنل ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے․ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید اس ٹاسک فورس کے ڈویژنل کنوینر ہوں گے ․ جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی محمد شاویز خان, محمد ذوالفقار , ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر سعیدہ خاتون, راولپنڈی , جہلم , اٹک اور چکوال کے ای ڈی او ز ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا, ڈاکٹر مسرت حسین, ڈاکٹر سلطان محمود عالمگیر, ڈاکٹرمحمد آصف , چیف فارماسسٹنٹ و ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی محمد شعیب اختر , سیکرٹری ڈویژنل کوالٹی کنٹرول بورڈ مدیحہ خالد اس ٹاسک فورس کے ارکان میں شامل ہیں․ڈویژنل ٹاسک فورس برائے جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام کا پہلا اجلاس کنوینر و کمشنر راولپنڈی زاہد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹاسک فورس کے ارکان کے علاوہ انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی․کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لیئے ڈویژنل سطح پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں فراہم کی جانے والی ادویات کی کوالٹی اور معیار کو یقینی بنانا اور غیر معیاری, غیر قانونی اور جعلی ادویات کی تیاری , سپلائی اور فروخت کی موثر طور پر روک تھام کرنا ہے․ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات میسر آئیں․ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے ارکان غیر معیاری اور جعلی ادویات کی تیاری, سپلائی اور فروخت سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا اور معلومات جمع کریں اور اس کے سدباب اور روک تھام کے لیئے قانون کے تحت اقدامات اٹھائیں ․جعلی اور غیر معیاری ادویات کے ٹاسک فورس کے کنوینر نے کہا کہ میڈیکل سٹورز کے مالکان ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر ادویات نہ فروخت کریں انہو ں نے کہا کہ جعلی ادویات کی چیکنگ کے دوران کسی کو بھی بے جا ہراساں نہیں کیا جائے گا․ انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقوں میں عطائی ڈاکٹرو ں کے خلاف اور بغیر لائسنس اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے میڈیکل سٹورز کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی․ انہونں ے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں اہداف مقرر کر کے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے سدباب اور روک تھام کے لیئے کام کیا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی