مچھ کے مقام پر ٹرین میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء )مچھ کے مقام پر ٹرین میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔ ریلوے پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین اکبر بگٹی ایکسپریس میں آب گم کے مقام پر ایک مسافررسول بخش کو اچانک دل کا دورہ پڑنے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیامسافرکاتعلق جیکب آباد سے بتایاجاتاہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش کوورثاء کے حوالے کردی۔

Your Thoughts and Comments