بند کریں
صحت صحت کی خبریںآٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی
کمیونٹی کے تعاون ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/04/2015 - 16:35:40 وقت اشاعت: 15/04/2015 - 16:05:07 وقت اشاعت: 15/04/2015 - 15:01:10 وقت اشاعت: 15/04/2015 - 12:53:28 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 22:21:12 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 22:09:07 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 21:59:04 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 21:42:37 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 21:23:56 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 21:04:32 وقت اشاعت: 14/04/2015 - 20:46:43

آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

کمیونٹی کے تعاون سے ہر بچہ کو پو لیو کے قطرے پلانے کا تک مہم جاری رہے گی۔ کمشنر کراچی

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم کا نیا راؤنڈ پانچ روز جا ری رہے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منگل کو انسداد مہم کا جائزہ اجلا س منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رہے گی۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ شروع کی جا نے والی مہم میں دو لاکھ38 ہزار 506 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ جو بچے رہ گئے ہیں انھیں قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کا تعاون حا صل کیا جائے۔کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔

جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں ان میں مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے اجلاس میں حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے کی جانے والی کوششوں پر کمشنر کراچی اور ٹاؤ ن ہیلتھ افسران کی کوششوں کی تعریف کی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اجلاس میں محکمہ صحت وانتظامیہ کے افسران، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران نے شر کت کی۔

14/04/2015 - 22:09:07 :وقت اشاعت