پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

آئندہ آنے والے دنوں کے دوران مزید آموں کی اقسام بھی پہنچیں گی

جمعہ 21 جون 2024 18:18

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2024ء) پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یمن سمیت کئی ممالک سے آم کی کئی اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں ،آئندہ آنے والے دنوں کے دوران مزید آموں کی اقسام بھی پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں آم کی کم سے کم قیمت 4 درہم فی کلو سے شروع ہورہی ہے جبکہ اس سے اوپر اور انتہائی مہنگے غیر ملکی آم بھی مارکیٹوں میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس مرتبہ بھی پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ان کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے بھی انہیں بڑی تعداد میں خریدا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پھلوں کے بادشاہ کے حوالے سے فیسٹیولز کا بھی آغاز ہو گیا ہیجہاں شرکا کے لیے آم سے بنی مختلف چیزیں رکھی جائیں گی اور شرکا کو مختلف ڈشز بنانے کے طریقے بھی سکھائے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu