ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن ( جمعہ ) 17 اپریل کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات اور شعور و آگاہی کیلئے واکس کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف تقریبات میں منعقد کی جائیں گی جن سے ماہرین طب خطاب کریں گے جس میں عوام الناس کو خون کی بیماری ہیموفیلیا کی وجوہات ، اس کی ابتدائی علامات ، بیماری کی تشخیص ، بروقت علاج ، تدارکی و حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments