جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،معذور افراد کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے موثر نظام وضع کیا جائے

چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کا ڈی سی اوز کانفرنس سے خطاب چیف سیکرٹری کا تمام ڈی سی اوز کو میرج ایکٹ پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 16 اپریل 2015 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ون ڈش کی خلاف ورزی اورمقررہ اوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ میں4گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ڈی سی اوز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے کہا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ معذور افراد کے کوٹہ کے تحت بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے- چیف سیکرٹری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ، ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام محکمے اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب سے مکمل تعاون کریں-انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے -جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈینگی اور پولیو کا خطرہ موجود ہے وہاں ڈینگی اور پولیو مہم کو تیز کیا جائے- چیف سیکرٹری نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اوز تمام بندوں کا خود معائنہ کریں اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں قبل از وقت مکمل کرلی جائیں-انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں-انہوں نے کہا کہ سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا وہ خود ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیں گے اور ریونیو اور ڈومیسائل کے اجراء میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے موثر نظام وضع کیا جائے-کانفرنس میں سابق ایم این اے سعود مجید، کمشنر اوورسیزپاکستانیز پنجاب افضال بھٹی، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی