پردہِ بصارت کی بیماریاں اندھے پن کا باعث بنتی ہیں‘ ماہرین

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر عامر اعوان نے پردہِ بصارت کے امراض پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آنکھ کے پردے کے مسائل کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو بینائی ضائع ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں میں آنکھ کے پردے کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ایسے مریضوں کواپنی آنکھوں کی زیادہ حفاظت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں سال میں کم از کم دو مرتبہ آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کروانا چاہیے۔ سیمینار میں ملک بھر سے آنکھوں کے سرجنز اور معالجین نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت شفاکے کنسلٹنٹ پروفیسر فاروق افضل نے کی۔ انہوں نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کو سیمینار کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے شہزادآئی ہسپتال‘ کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹر رحمان صدیقی‘ماہر امراض چشم نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر عامر اعوان نے بتایا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کے اندر خون بہنے کا مرض بھی ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پردہِ بصارت کا اکھڑ جانابھی ایک خطرناک بیماری ہے۔ ان امراض سے بینائی کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر آنکھوں میں درد بڑھ جائے، ترمرے یا چیزیں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو فوراً آنکھوں کے معالج سے معائنہ کروانا چاہیے ۔ ڈاکٹر عامر نے اس بات پر زور دیا کہ آنکھوں کا معائنہ ہر چھ ماہ میں کروانا چاہیے تاکہ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہونے کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی