بند کریں
صحت صحت کی خبریںمیری کامیابی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی کامیابی ہوگی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/04/2015 - 21:03:21 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 19:21:40 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 18:03:31 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 18:00:06 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 17:50:38 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 16:58:41 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 16:32:55 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 14:45:13 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 13:25:59 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 13:21:50 وقت اشاعت: 18/04/2015 - 12:49:59

میری کامیابی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی کامیابی ہوگی ‘حاجی پرویز اختر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی پرویز اخترنے کہا ہے کہ عوام کبھی سیاسی شعبدہ باز وں اور مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی عوامی مسائل حل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے سکیم نمبر 1 میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام نے کنٹینر اور کرپشن کی سیاست کو مسترد کردیا ہے،میری کامیابی غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی کامیابی ہوگی ہم وقت ضائع کیئے بغیر پینے کے صاف پانی کی فراہمی،تعلیم و صحت ،نئی گلیوں کی تعمیر اور نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب سمیت عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،تنویر خان،نصیر اختر،ملک سخاوت،ناظم بٹ،چوہدری محمد ابرار،راجہ ناصر،نیاز خان،راجہ یاسر،چوہدری محمد وحید،ظفر اقبال،راجہ سہیل،مسعود،رضوان محمود،عزیزاللہ۔

لطیف چوہدری،مدثر بٹ،راجہ محمد سفیر،خیام بٹ،بشارت محمود اور سابق کونسلر چوہدری عبدالحمیدنے بھی خطاب کیا اور اپنی برادریوں کے سینکڑوں لوگوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی پرویز اختر کی حمائیت کا اعلان کیااور یقین دلایا کہ حاجی پرویز اختر کی کامیابی ہم سب کی اور علاقہ کے عوام کی کامیابی ہوگی۔

18/04/2015 - 16:58:41 :وقت اشاعت