حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کرکے ایس آر اوز کا پہلا بیج ختم کردیا ہے،اسحاق ڈار

حکومتی پالیسی سے ملک میں صحت مندانہ معیشت فروغ پارہی ہے،ریونیو میں اضافہ اس کی مثال ہے،چیلنجز کے باجود پچھلے سال16.4فیصد ریونیو اضافہ کیا،امسال20فیصد تک لانے کیلئے کوشاں ہیں،وفاقی وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی نائب صدر انیتے ڈکشٹ سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 19 اپریل 2015 15:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کی ہیں اور ایس آر اوز کے پہلے بیج کا خاتمہ کردیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے ملک میں صحت مندانہ معیشت فروغ پارہی ہے،ریونیو میں اضافہ اس کی مثال ہے،چیلنجز کے باوجود پچھلے سال 16.4فیصد ریونیو اضافہ ہوا،امسال حکومت 20فیصد تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک جنوبی ایشیاء ریجن کی نائب صدر انیتے ڈکشٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کیا،وفاقی وزیر نے کاسا۔1000منصوبے میں معاہدے میں حتمی نتیجے پر پہنچنے پر ورلڈ بنک کی معاونت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف افغان حکومت کے ساتھ سیاسی اور معاشی سطحوں پر قریبی تعاون کیلئے پرامید ہیں اور کاسا۔

(جاری ہے)

1000 منصوبہ اس سلسلے میں اچھی شروعات ہیں۔ورلڈ بینک کی نائب صدر انیتے ڈکشٹ نے پچھلے دو سالوں کے دوران پاکستانی معاشی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کو پاکستان کی ترقی میں شراکت پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کے شعبہ توانائی اور معاشی فروغ کیلئے ایک جامع منصوبہ بنا رہا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ داسو ہائیڈرومنصوبہ صحیح سمت میں ہے اور انہوں نے وزیرخزانہ کو کاسا۔

1000منصوبے کی دستخط کی تقریب کی مبارکباد پیش کی جو کہ24اپریل کو استنبول میں منعقد ہوگی۔وزیرخزانہ نے موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے وقت پاکستانی معیشت کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر نے ملک کی سٹرٹیجک پارٹنر شپ کی شکل میں پاکستان کی معاشی بحالی میں ورلڈ بینک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حکومت کے چار ای کی ترجیحی پالیسی پر حمایت کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا خصوصاً توانائی اور ٹیکس کے شعبہ میں حکومت کی سنجیدہ کوششوں بارے ورلڈ بینک کی نائب صدر کو بتایا۔وفاقی وزیر نے حبیب بینک کی حالیہ پرائیوٹائزیشن پر روشن ڈالی اور اسے شاندار کامیابی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام اور سوشل سیفٹی نیٹ پر یقینی بنائے گی کہ رقوم کی کمی نہ ہو اور بجٹ میں مختص فنڈز کے مطابق رقم ریلیز کرے گی

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو