غزہ ،گردے کے امراض کی ادویات ناپید ہوگئی، مریض کو سنگین مشکلات کا سامنا
پیر 20 اپریل 2015 14:55
غز ہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) غز ہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط معاشی پابندیوں اور ناکہ بندی کے باعث شہرکے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں گردوں کے امراض کیلئے استعمال ہونیوالی دوائی ریکرمون ناپید ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں ڈائیلائسزکے مریض سنگین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں گردوں کے امراض کے شکار سیکڑوں مریض ادویات نہ ہونے کی وجہ سے سنگین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
حال ہی میں ایک 60 سالہ فلسطینی مریضہ ام احمد الغف کو غزہ کی پٹی کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیاجس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی لیکن ادویات گردوں کے امراض اور ڈائیلائسز کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات ناپید ہونے کے باعث دیگر مریضوں کو بھی خالی ہاتھ لوٹناپڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
ام احمد الغف نے کہا کہ وہ پہلے بھی اپنے پوتے کی مدد سے وہیل چیئر پرکئی بار ہسپتال آئی مگر متعلقہ دوائی نہیں مل سکی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دن بھر میں دسیوں ایسے ہی مریض آتے اور مایوس ہوکر واپس جاتے ہیں۔ ان کے پاس گردوں کے امراض کے استعمال ہونے والی ادویات کا اسٹاک ختم ہے اور باہر سے دوائی نہیں پہنچ پا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلائسز کیلئے ہسپتالوں میں ایندھن کا ہونا بھی ضروری ہے چونکہ اسرائیل کی طرف سے عائد پابندیوں کے باعث ہسپتالوں میں ایندھن کی بھی شدید قلت ہے۔الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ ڈائیلائسز کے ڈائریکٹر عبداللہ القیشاوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے رام اللہ کے راستے جو ادویات غزہ لانے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ریکرمون شامل نہیں ہے حالانکہ یہ دوائی گردے کے مریضوں کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائلاسزکے مریضوں کے گردوں کی صفائی کے بعد ریکرمون کے کئی انجکشن لگانا لازمی ہوتا ورنہ خون کی پہلے سے قلت مزید مسائل پیدا کررہی ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق