کراچی، نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا 26اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسہ میں خاموش احتجاج کرنیکا فیصلہ

حکمران طبقہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ، ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کسمپرسی کا شکار ہے ،ابوبکر ابڑو

پیر 20 اپریل 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) گذشتہ 33ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کی تنظیم نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے 26اپریل کولیاری میں ہونیوالے پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں خاموش احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکمران طبقہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ تنخواہیں نہ ملنے پر کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوبکر ابڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں بھرتی ہونیوالے ہزاروں اساتذہ و غیر تدریسی عملہ 26اپریل کوککری گراؤنڈ کے باہر اصل آفر آرڈر لیکر جمع ہوں گے اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے بارے میں جلسہ کے شرکاء سمیت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مزار قائد پر 18اکتوبر بلاول بھٹو کے جلسہ عام میں بھی پر امن احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی تھی لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے پیچھے اس طرح لگے رہے کہ شاید جیسے ہم کوئی عادی مجرم ہوں جس کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت تک ہم سچائی نہیں پہنچا سکیں ۔

ابوبکر ابڑو نے کہاکہ علامتی خاموش احتجاج میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے رابطے جاری ہیں امید ہے کہ حکومت ہمارے پر امن احتجاج کو پر تشدد نہیں بنائے گی بلکہ ہمارے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے گی ۔ابوبکر ابڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی ہونیوالوں کو پیپلز پارٹی ہی کے لوگ جعلی بھرتی قرار دے رہے ہیں اس سے بڑی ستم ظریفی ہمارے ساتھ اور کیا ہوگی ہم بوگس بھرتیوں کی حمایت نہیں کرتے لیکن اصل حقدار کواس کے حق سے محروم رکھنا بھی درست نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو