محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تین ڈاکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تین ڈاکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق خیبر کالج آف ڈینسٹری کے ڈاکٹر ضیاء الرحمان کو تبدیل کر کے ڈینٹل سرجن دیہی مرکز صحت شیر پاؤ چارسدہ ، انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی پشاور میں تعینات ڈاکٹر فاروق تاج اوپل کو تین سال کی ڈیپوٹیشن پر کیبنٹ ڈویژنل اسلام آباد میں میڈیکل آفیسر جبکہ ڈی ایچ کیو چارسدہ کے ڈاکٹر محمد خالد کو سینئر میڈیکل آفیسر سرحد ہسپتال برائے ذہنی امراض پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments