پیپلز پارٹی مظلوم و محروم طبقات کی واحد ترجمان سیاسی پارٹی ہے جس کے جھنڈے تلے ہر رنگ ، نسل اور مکتبہ فکر سمیت تمام مذہبی اقلیتیں متحد ہیں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم

بدھ 22 اپریل 2015 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم، سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید منظور عباس، شعبہ خواتین کی صدر فرزانہ بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے رکن ذوالفقار قائم خانی نے 26 اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ محمود آباد، چنیسر گوٹھ ،گارڈن ، نی آباد، پاک کالونی میں علاقہ مکینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید نجمی عالم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم و محروم طبقات کی واحد ترجمان سیاسی پارٹی ہے جس کے جھنڈے تلے ہر رنگ ، نسل اور مکتبہ فکر سمیت تمام مذہبی اقلیتیں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ لیاری کا جلسہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اہلیان لیاری سے والہانہ محبت کا اظہار ہے جس میں کراچی کے عوام بالعموم جبکہ لیاری کے باسی بلخصوص اپنی بھرپور شرکت سے پی پی مخالف قوتوں کو لاجواب کر دینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی