محکمہ صحت سندھ نے جان لیوا وائرس نیگلیریا کی وجہ سے رواں سال کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی

جمعرات 23 اپریل 2015 13:04

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) صوبائی محکمہ صحت نے جان لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) کی وجہ سے رواں سال کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ لڑکی اریبہ نیگلیریا وائرس کے باعث ہلاک ہوئی۔گلستان جوہر کی رہائشی اریبہ کو گزشتہ ہفتے تشویش ناک حالت میں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ہسپتال میں انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں پیر کو وہ اس جان لیوا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق بدھ کے روز کی گئی۔ماہرین کے مطابق کراچی کوسپلائی کیے جانے والے پانی میں کلورین کی مقدار خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے جو شہریوں کو نیگلیریا میں مبتلا کرنے کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محمکہ صحت کے ایک افسر کے مطابق 'نیگلیریا کا باعث بننے والے دماغ خور امیبا کا خاتمہ پانی میں کلورین کی سطح کو برقرار رکھ کر کیا جا سکتا ہے'ڈاکٹروں کے مطابق نگلیریا کی بیماری سے بچاوٴ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ بغیر کلورین ملے پانی میں نہانے اور تیراکی سے گریز کیا جائے۔

کراچی میں اس جان لیوا وائرس نے پہلی مرتبہ دو برس قبل سر اٹھایا تھا، جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ برس نیگلیریا وائرس کے باعث 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی