شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو ترقی کے حصول کے لئے انتظار کی سولی پر نہیں لٹکنا نہیں پڑے گا‘ مشیر صحت

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری، دیکھ بھال اور علاج معالجے کا معیار مزید بہترہوگا‘خواجہ سلمان رفیق وزیراعلی نے 1986 ء سے 1993 ء کے دوران بھرتی چارج نرسز کو گریڈ 17میں ترقی دینے کا وعدہ پورا کردیا‘ پرنسپل پی جی ایم آئی ترقی پانے والی نرسیں پہلے سے زیادہ ذمہ داری سے دکھی انسانیت کی خدمت کامقدس فریضہ سرانجام دیں‘ پروفیسر انجم حبیب وہرہ

جمعرات 23 اپریل 2015 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بروقت ترقی دینے کی غرض سے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جس پر عمل درآمد ہونے سے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو ترقی کے حصول کے لئے انتظار کی سولی پر نہیں لٹکنا نہیں پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پرپرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ ،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صوبن، فرحت محبوب، رضیہ بانو، ینگ نرسزپنجاب کی جنرل سیکرٹری شہناز فضل، جنرل ہسپتال کی صدر شہناز ڈار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مشیر صحت نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جدید طرز کی حامل ٹریننگ اور بروقت ترقی دینے کی بھی پالیسی وضع کر دی ہے جس پر مستقبل قریب میں ہر صورت عمل درآمد ہو گا۔

اب یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ستاف کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بہتر اور احسن انداز میں ادا کریں تاکہ انسانیت کی خدمت کا عنصر غالب آ سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 1986ء سے 1993 کے دوران بھرتی ہونے والی 1211 چارج نرسزکی گریڈ 17میں ہیڈ نرس کے عہدے پر ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی دفعہ نرسوں کی اتنی بڑی تعداد کو گریڈ 17میں ترقی دے کر ہیڈ نرس بنایا گیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف بجا طورپر مبارک کے مستحق ہیں۔وزیراعلی نے طویل عرصے سے بطور چارج نرسز کام کرنے والی ان نرسوں کو ان کا بنیادی حق دے کر اپنے آپ کو صحیح معنوں میں شعبہ صحت کا محسن ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے اس فیصلے سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری، دیکھ بھال اور علاج معالجے کا معیار یقینا بہتر ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال نے کہا کہ نرسوں کے دیرینہ مطالبہ کی منظوری کے بعد اب ان کا فرض بنتا ہے کہ پہلے سے زیادہ توجہ انہماک اور ذمہ داری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دیں اور اپنے اداروں کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ نرسیں ہیلتھ ڈلیوری سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نرسوں کے طبقے کو وزیراعلی اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ذہنی اور مالی طور پر مطمئن کرکے نرسوں پر ہی نہیں بلکہ ان مریضوں اور لواحقین سے بھی نیکی کی ہے جو ہسپتالوں میں نرسوں کے حسن سلوک اور توجہ کے منتظر اور مستحق ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی