قو می معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملکی ترقی کیلئے برآمدات پر توجہ دینا ہو گی، رانا تنویر حسین

پیر 12 اگست 2024 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ قو می معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک ڈیفالٹر ہونے سے بچ گیا ، مشکل فیصلوں کے بعد معیشت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے برآمدات پر توجہ دینا ہو گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ملت ٹریکٹر فیکٹری کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، موجودہ حکومت نے زراعت کو اولین ترجیح دی ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کہ ہے کہ زراعت کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،تاکہ برآمدات بڑھا کر ملکی معشیت میں بہتری لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ2013 سے 2017 کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان کی معیشت بہت مضبوط تھی ملک بڑی تیزی سے مضبوط ہو رہا تھا ،اور پاکستانی معیشت دنیا کی 20 معیشتوں کا حصہ بننے جارہی تھی لیکن پھر جو ہوا سب کے سامنے ہے، نواز شریف کی حکومت ختم ہوگئی اور ہر شعبے میں معیشت بحران کا شکار ہوگئی، معیشت کی موجودہ حالت اسی کی وجہ سے ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کی حکومت میں ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کا خطرہ تھا مگر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں حکومت کے ٹھوس عملی اقدامات کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا، ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامناہے ، ہمارا ہدف معیشت کو بحال کرنا ہے،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مشکل فیصلوں کے بعد ملکی معیشت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی کے پیش نظر زراعت کے شعبہ کو مضبوط کرنے کے لیے کسانوں کو بہتر ماحول اور سہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہاکہ زراعت میں بہتری اور برآمدات کے شعبے میں ترقی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، جب تک ہماری برآمدات نہیں بڑھیں گی اس وقت تک ہماری ملکی میعشت ترقی نہیں کر سکتی،چاول،گندم اور پھلوں کی برآمد کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے کیونکہ ملک میں پیدا کئے جانے والی گندم، چاول اور فروٹ دنیا میں اعلی معیار کا مانا جاتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ عالمی منڈی میں اپنی ساکھ کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی، جس کے لیے ہم اپنی برآمدات اور پراڈکٹس کو بہترکوالٹی کے ساتھ متعارف کروانے کی ضرورت ہے، ٹیوٹا کی وساطت سے برآمدات کے حوالے سے ملکی سطح پر مختلف ٹیکنیکل پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ دوسرے ممالک میں ملکی پراڈکٹس کو متعارف کراکے معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر نے ملت ٹریکٹر فیکٹری پلانٹ کا دورہ کیا اور ایکسپورٹ کوالٹی ٹریکٹر کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زراعت میں ملت ٹریکٹر کمپنی کی خدمات بہت اہم ہیں،زراعت کے شعبہ کو بہتر کرنے کے لیے میسی فرگوسن ٹریکٹر کی کوالٹی کو مزید بہتر کرنے اور قمیتوں کے حوالے سے مناسب ریٹ دے کر برآمدات کے ذریعے معیشت کو مضبوط کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت ملت ٹریکٹر کی برآمدات میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں