- Home
- Health
- Health News
- سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاآئی پی پیز معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرکے کنٹریکٹ منسوخ کرنیکامطالبہ ..
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاآئی پی پیز معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرکے کنٹریکٹ منسوخ کرنیکامطالبہ
پیر 12 اگست 2024 22:58
(جاری ہے)
مالیاتی بجٹ کو ایف پی سی سی آئی ،ْ ملک کے پرائم چیمبرز ،ْ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹر اکائونٹنٹ آف پاکستان (ICAP) اور پاک فوج کے اکنامک ونگ کی باہمی مشورت بنایا جائے ۔
وفاقی بجٹ برائے سال 2024-25ء میں بے تحاشا ،ْ ناروا ٹیکسوں کے نفاذ اور تاجر دوست سکیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے سفارشات کومن و عن نفاذ کرنے کابھی مطالبہ ہے ۔ جنگلات کی تیزی سے کٹائی اور پانی کی سطح مزید گرنے سے روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تاجرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی قائدمولانا فضل الرحمان تھے جبکہ تاجرکنونشن میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل ،ْسرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر ثناء اللہ خان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق سینئرنائب صدر شاہد حسین ،ْ جمعیت بزنس فورم کے منتظمین اور سرحد چیمبر کے نائب صدر حاجی عبدالجلیل جان ،ْ پرویز خان خٹک اور سرحد چیمبر کے سینئر ممبران صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ فضل واحد ،ْ ندیم رئوف ،ْ غضنفر علی ساول ،ْ گل رسول ،ْ فضل مقیم ،ْ راشد اقبال صدیقی ،ْ وقار احمد ،ْ حاجی نصیر ،ْ خالد ایوب ،ْ سرحد چیمبر کے سیکرٹری سہیل انجم اوردیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے کہا کہ ملک غلط پالیسیوں کی وجہ سے گذشتہ 77سالوں سے زوال کا شکار ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مزید بحرا نوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے IPPsکو ملکی معیشت کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گذشتہ سال 2200ارب روپے کی ادائیگی کیپسٹی کی مد میں IPPsکو کی ہیں اور اب رواں مالیاتی سال 2800 ارب روپے کی ادائیگی کپسٹی کی مد میں IPPs کو کی جائے گی جبکہ 12نئے IPPsکے ساتھ معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخوں کے بارے میں کہا کہ خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں ایکسپورٹ کرتا ہے ۔ خیبر پختونخوا کی کل بجلی کی پیداوار 4500سے 6000میگاواٹ ہے جس میں گرمی میں 2800 میگاواٹ اور 1300میگاواٹ سردی میں استعمال ہوتی ہے جبکہ باقی سرپلس بجلی نیشنل گرڈ کو دی جاتی ہے اس کے باوجود بجلی کی قیمت 55 روپے یونٹ کردی گئی جو کہ بجلی ،ْ گیس سرپلس پیدا کرنیوالے صوبے کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور آئینی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1.8ٹریلین روپے بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجب الادا ہیں جبکہ پیسکو نے وفاق کو 102ارب روپے ادا کرنا ہے ۔صوبہ کے 1.8ٹریلین روپے سے 102ارب روپے کٹوتی کرکے باقی بقایا جات اگرخیبر پختونخوا کو ادا کئے جائیں تو خیبر پختونخوا کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے گیس کی پیداوار کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا 500mmcfd گیس پیدا کرتا ہے جبکہ استعمال صرف 200mmcfd ہے باقی اضافی گیس نیشنل گرڈ میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے اس کے باوجود صوبے خیبر پختونخوا کو RLNG باسکٹ میں ڈال دیاگیا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا نے گیس کے نرخmmbtu 1250 مقرر کئے تھے لیکن صنعتوں سے 2700روپے فیmmbtu یو جبکہ گھریلو ،ْ کمرشل صارفین سی4000 روپے فیmmbtu کے حساب سے وصول کئے جا رہے ہیں جو کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 158کے تحت حق تلفی ہے ۔ سرحد چیمبر مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے کو بجلی ،ْ گیس اوردیگر قدرتی وسائل کے حوالے سے تمام آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے سالانہ 950ارب روپے کا معیشت کو نقصان دے رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر پرائیویٹائز کیا جائے ۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کوبے نظیر ڈویلپمنٹ فنڈز میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ ملک و صوبے میں صنعتیں آباد ہوں اور کاروبار ترقی کرے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں ۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے کمرشل بینکوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کوریڈ زون قرار دینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں میں صوبے کے ڈیپارٹس کی شرح 16فیصد ہے جبکہ اس کے برعکس قرضوں / لینڈنگ کی شرح 1فیصد سے بھی کم ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے اس موقع پر پاک افغان باہمی تجارت اورٹرانزٹ ٹریڈ کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اوربلوچستان کا زیادہ تر دارومدار افغانستان کے ساتھ تجارت پر ہے سال 2012-13ء میں باہمی تجارت کا حجم 3ارب ڈالرز تک تھا جو آج گر کر 500سے 800ملین ڈالر رہ گیا ہے جو کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناقص پالیسیوں کا مظہر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد چیمبر نے تجویز پیش کی تھی کہ 212افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے آئٹمزکے ٹیرف کو افغانستان کے برابر کردیا جائے اور تاجروں کو یہی آئٹمز امپورٹ اور پھر ری ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے تو اسمگلنگ از خود ختم ہوجائے گی۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کنونشن کے دوران انکم ٹیکس اور ایکسپورٹ ڈیوٹی کو ٹرن اوور کے 1فیصد کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے صوبے میں جنگلات کی تیزی سے کٹائی اور چ*پشاور میں پانی کی سطح بتدریج کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے جنگلات کی کٹائی کی روک تھام اور واٹر ٹیبل / مزید گرنے سے بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پرزور دیا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب
سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..