شان فوڈز کی شریک چیئرمین ثمر سلطان چیمپئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پیر 12 اگست 2024 23:09

شان فوڈز کی شریک چیئرمین ثمر سلطان چیمپئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2024ء) شان فوڈز کی شریک چیئروومین ثمر سلطان چیمپیئنز آف چینج کولیشن میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو سڈنی میں قائم ایک مخصوص پروگرام ہے جس میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ C-suite پیشہ ورانہ افراد منسلک ہیں۔ثمر سلطان نے اپنی اس حالیہ کامیابی پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس رکنیت پر بہت ممنون ہوں۔

اس اتحاد میں شامل پہلی پاکستانی خاتون ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں کہ یہ میری اولین ذمہ داری ہے کہ میں اپنے اقدامات کو مزید وسعت بخشوں اور پاکستانی دفاتر میں مزید خواتین رہنماؤں کو تیار کر کے اس کردار کو پورا کروں۔صنفی مساوات اور خواتین کی شمولیت کی حامی، ثمر سلطان اکثر کارپوریٹ سماجی اقدامات میں پیش پیش رہی ہیں جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پائیدار ۴طریقوں کو اختیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم اور صحت کی سروسز تک یکساں رسائی سے لے کر ماحولیاتی انصاف تک ذاتی اور تنظیمی سطح پر ان کی کوششوں اور اشتراک نے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مدد کی ہے اور اسی لیے انہیں کام کی جگہوں پر خواتین کے لیے مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کرنے والے دنیا کے سب سے باوقار اتحاد میں سے ایک کی میز پر جگہ دی گئی ہے۔اس اتحاد کی کنوینر فضا فرحان نے کہا کہ چیمپیئنز کی فہرست میں ثمر کا شامل ہونا پاکستانی خواتین کی افرادی قوت کی جانب ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ اقدام ملک میں خواتین کے لیے کام کی جگہوں میں شمولیت کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔

ماضی میں مرد چیمپیئنز آف چینج کولیشن کے نام سے مشہور چیمپیئنز آف چینج کولیشن پسماندہ طبقات کو درپیش جدید دور کے مسائل پر بحث، تبادلہ خیال اور حل کے لیے قیادت کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور عالمی کارپوریٹ منظرنامے میں اوپر سے نیچے مثبت تبدیلی لانے میں اراکین کی مدد کرتا ہے۔#

Browse Latest Health News in Urdu

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں