- Home
- Health
- Health News
- ایف پی سی سی آئی کی ظالمانہ ٹیکس اور مہنگی بجلی کے مسائل چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو بھیجے ..
ایف پی سی سی آئی کی ظالمانہ ٹیکس اور مہنگی بجلی کے مسائل چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو بھیجے گئے ٹیکس نوٹسز کی مذمت
پیر 12 اگست 2024 23:18
(جاری ہے)
نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری ٹیکس نوٹس چھوٹے تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں میں بے چینی اور ہراسانی کا باعث بن رہے ہیں اور قومی معیشت کے مفاد میں ان نو ٹسز کو واپس لیا جائے۔
مزید برآں، چھوٹے تاجر ٹیکس نظام میں آنا چاہتے ہیں، لیکن وہ غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ ٹیکسوں سے اتفاق نہیں کر سکتے۔ آصف سخی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ تمام معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کرنی چاہیے اور قومی گرڈ کے لیے سستے اور کم لاگت کے ذرائع سے بجلی حاصل کرنی چایئے اوران میں غیر ضروری شرائط اور کیپیسٹی چارجز نہیں ہونے چائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ 52 فیصد آئی پی پیز حکومت کی ملکیت ہیں اور ان کے پاور پرچیز ایگریمنٹس (PPAs) کو مختصر مدت کے اندر ہی دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی نے بتایا کہ بجلی کے بے تحاشا اور ناقابل برداشت نرخوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر صنعتی بندش اور ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ 40,000 میگاواٹ سے زیادہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے جب کہ سب سے زیادہ طلب اور ترسیل کی صلاحیت محض 25,000 میگاواٹ ہے ؛جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت کا بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ اب تک 40 کمپنیوں کو 2 ٹریلین رو پے کی کیپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگیاں قومی معیشت کو مفلوج کر رہی ہیں اور آئی پی پیز کیپیسٹی چارجز کے نام پر ادائیگیاں وصول کیئے جا رہے ہیں؛بجز اس کے کہ وہ نا بجلی پیدا کر رہے ہیں ہوں اور نا ہی سپلائی دے رہے ہوں۔انہو ں نے بتایا کہ کیپیسٹی چارجز بجلی کی کل لاگت کا دو تہائی بنتے ہیں؛ جبکہ ایندھن کی قیمت صرف ایک تہائی پر مشتمل ہے۔ ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی پی پیز ڈالر کے اعتبار سے 73 فیصد سے زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں؛ جو کہ بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ اور نا جائز ہے۔ پاکستان کا انرجی سیکٹر 1994 کی پاور پالیسی کے بعد سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔ ان معاہدوں کی وجہ سے گردشی قرضہ 2.8 ٹریلین روپے کے قریب ہو گیا ہے۔سابق نائب صدر اور صدر ایف پی سی سی آئی کے مشیر برائے ایف بی آر امور خرم اعجاز نے وضاحت کی کہ امریکی ڈالر کے ساتھ انڈیکسڈ گارنٹی کا مطلب ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آئی پی پیز کے لیے منافع میں اضافہ کرتی ہی؛ جس سے حکومت اور عوام پر مالی بوجھ بڑھتا ہے۔ جوکہ عالمی اصولوں اور بیسٹ پر یکٹسسز کے منافی ہے۔#Browse Latest Health News in Urdu
سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا
پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب
سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا