کاٹی کا بجلی پر 33 ارب سبسڈی فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ

پیر 12 اگست 2024 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2024ء) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔ صنعتوں کیلئے مختص 33 ارب روپے کی سبسڈی جو کہ کورونا کے دور میں صنعتی بحالی کیلئے حکومت نے تین سال کیلئے COVID INCREMENTAL UNIT SUBSIDY کی مد میں سال 2021-22 میں 22 ارب روپے، سال 2022-23 میں 13 ارب روپے اور سال 2023-24 میں 7 ارب روپے کی سبسڈی منظور کی جو مجموعی طور پر 42 ارب روپے بنتی ہے جس میں سے کراچی کو صرف 7 سے 9 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی اور آج تک یعنی تین سال میں (2021 سے 2023) تک 33 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی سے کراچی کو محروم رکھا گیا۔

جبکہ ملک بھر کی دیگر صنعتوں کو یہ سبسڈی جاری کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کراچی کی صنعتکاروں نے اپنی مصنوعات سستے داموں فروخت کرکے نقصان کیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں سینیٹر عبدالحسیب خان، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدرنگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دانش خان، ریجان جاوید، سابق صدر و چیئرمین احتشام الدین ودیگر بھی وموجود تھے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان اختلافات کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کیلئے اس سبسڈی کی فراہمی میں بے جا تاخیر ہوئی جس کا نقصان براہ راست انڈسٹری کو اٹھانا پڑ رہا ہے، اور کراچی کی انڈسٹری نے مقابلے کی فضاء کے باعث مجبور ہوکر سستے داموں اپنا مال فروخت کرکے نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کی وجہ سے ملک بھرکی صنعتوں کو 30 سے 32 روپے فی یونٹ میں بجلی ملی جبکہ کراچی میں وہی بجلی صنعتکاروں کو50 روپے سے زائد میں فراہم کی گئی۔

صدر کاٹی نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت محمد علی سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں سے امتیازی سلوک ختم کرتے ہوئے فوری سبسڈی جاری کی جائے تاکہ کراچی کی صنعتیں تباہی سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) چارجز کی مد میں 3.23 روپے جبکہ دیگر سرچارجز میں 1.52 روپے فی یونٹ عائد کئے جارہے ہیں جس میں پی ایچ ایل چارجز گردشی قرضے کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں جس میں کراچی کے صارفین کا کوئی عمل دخل نہیں، نیپرا ٹریبیونل کی سماعت میں بھی اعلیٰ حکام اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ گردشی قرضے میں کراچی کا تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1.52روپے کا سرچارج صرف کراچی سے وصول کیا جارہا ہے جو پاکستان میں کسی اور تقسیم کار کمپنی کے صارفین ادا نہیں کر رہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ کراچی کے صارفین پی ایچ ایل اور دیگر سرچارجز ادا کرنے کے باعث سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہے جس کے باعث پاکستان کے بزنس حب کراچی کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں ہیں۔ جوہر قندھاری نے کہا کہ حکومت ماڑی گیس فیلڈ سے ملنے والی 100 ایم ایم سی ایف ڈی کی اضافی گیس کو فوری طور پر کراچی کے صارفین کیلئے بجلی پیدا کرنے کیلئے فراہم کرے تاکہ بجلی کی پیداواری قیمت میں فوری طور پر 13.98 روپے فی یونٹ کی کمی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کیلئے آر ایل این جی سے ملک کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی جارہی ہے جو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں دستیاب ہے، جس سے اس وقت بجلی کی پیداواری قیمت 26.93 روپے سے 38 روپے فی یونٹ میں فراہم کی جارہی ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اگر ماڑی گیس فیلڈ کی اضافی گیس کے الیکٹرک کو فراہم کی جائے جس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتی ہے جس سے گیس کی مد میں کراچی کو 2550 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی بچت ہوگی۔

جوہر قندھاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک سے تنازع حل کرکے 33 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرے ،کراچی کی صنعتوں کو کاروبار کرنے ، مسابقت اور مقابلے کی فضائ فراہم کی جائے تاکہ انڈسٹری کو ہونے والا نقصان ریکور ہو اور صنعتیں دوبارہ ترقی کرکے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کر سکیں۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان اختلافات میں دو ہاتھوں کی جنگ میں صنعتکار پس رہے ہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ صنعتوں کو سبسڈی فوری طور پر جاری کی جائے وجہ صنعتکار دھرنے اور مظاہروں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گے۔ تقریب سے سینیٹر عبدالحسیب خان، ریحان جاوید نے بھی خطاب کیا۔#

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ