توانائی مہنگی ہونے سے ضرورت کی ہرچیزمہنگی ہورہی ہے،میاں زاہد

آئی پی پیزکی سرپرست پارٹیوں نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا،چیئرمین این بی جی

پیر 12 اگست 2024 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2024ء) ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی موجودہ قیمت پیداوار، کاروبار، روزگاراور برآمدات کے لئے ضرررساں ہے۔ توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی تباہ کن پالیسی کی وجہ سے مہنگائی میں کمی اورعوام کے حالات میں بہتری ممکن نہیں۔

مہنگائی سے متعلق سرکاری اعداد وشمارزمینی حقائق کے مطابق نہیں ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہوتواشیائے ضروریہ کس طرح سستی ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت کی تمام اشیاء کی قیمت توانائی اور ٹرانسپورٹ کی قیمت سے مشروط ہوتی ہے اورتوانائی مہنگی کرکے عوام کوکسی قسم کا ریلیف دینا صرف بیانات میں ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں اور ان کے اوپر ٹیکسوں نے عوام کوبری طرح متاثرکیا ہے اوروہ اپنے دوسرے ماہانہ اخراجات پورے کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ قرض، زیوارت اورگھرکی دیگراشیاء بیچنے کا سلسلہ بھی زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکتا نہ ہی ہرمہینے قرضہ لیا جا سکتا ہے۔ اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں نے چالیس فیصد افراد کوخط غربت سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے اورانکی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

غربت ختم ہونے کے بجائے غریب ختم ہو رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجلی کے نرخ اورٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج ایک مثبت اقدام تھا۔ یہ احتجاج سیاسی مقاصد کے لئے نہ تھا بلکہ قوم کومصیبت سے چھٹکارا دلوانے کے لئے تھا مگر آئی پی پیزسے ملی بھگت کرنے والوں نے اس میں حصہ نہ لے کرخود کوبے نقاب کیا ہے۔ حکومت کی یقین دہانیوں پرجماعت اسلامی کا احتجاج ختم ہوتے ہی بجلی کے نرخ میں دوروپے چھپن پیسے کا اضافہ کرکے حکومت نے عوام کے سامنے اپنی بے بسی ثابت کر دی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں نہ توحکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے کچھ کررہی ہے اورنہ ہی اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے کوئی فائدہ ہورہا ہے۔ مہنگائی اسی وقت کم ہوسکتی ہے جب مافیا کے مفادات کو پس پشت ڈال کربھارت سے تجارت شروع کی جائے کیونکہ وہاں زیادہ تراشیائے خوردونوش پاکستان کے مقابلہ میں بہت سستی ہیں اورانکی درآمد پاکستانی مافیا کی کمرتوڈ ڈالے گی جو کچھ لوگوں کے لے قابل قبول نہیں ہے۔

اسی طرح ایران اورافغانستان میں جواشیاء پاکستان کے مقابلہ میں سستی ہیں انھیں درآمد کیا جا سکتا ہے مگراسکا فائدہ صرف اسمگلروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ اگرپروسی ممالک سے قانونی طریقہ سے تجارت کی جائے تو درآمدات و برآمدات کو کسی حد تک متوازن کیا جا سکتا ہے جبکہ کروڑوں ڈالر کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔#

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ