لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مینارٹیز ڈے کی تقریب کا انعقاد

پیر 12 اگست 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیر کے روز مینارٹیز ڈے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سکھ، ہندو، مسیحی کمیونٹی کے ارکان سمیت مختلف مذاہب کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور یہاں ہمارے آبا و اجداد دفن ہیں۔ صوبائی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں مینارٹیز ڈے کی تقریب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے مختلف ممالک سے آئے ہوئے سفیروں ، اپوزیشن کے ممبران اور ممبران پنجاب اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مینارٹی ڈے پر مذہبی اقلیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور نے کہا کہ آج کا دن مذہبی اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پھر مسلمان سکھ، ہندو، مسیحی ۔ کاشف انور نے سانحہ جڑانوالہ کے وقت لاہور چیمبر آف کامرس کی بھرپور آواز اٹھانے کو بھی یاد کیا۔تقریب سے کل مسالک بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم، محمود غزنوی، علامہ زبیر احمد ظہیری، مفتی عاشق حسین، پاسٹر ایمونئیل گلزار، سردار بشن سنگھ، مولانا عاصم مخدوم، پروفیسر سید محمود غزنوی، پیر عثمان نوری، پیر عثمان اختر رسول، پروفیسر سہیل احمد رضا، پاسٹر شوکت عاشق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے زور دیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس میں اس طرح کی تقریبات کا تسلسل ضروری ہے تاکہ معاشرے میں اکثریت اور اقلیت کا فرق مٹا کر برابری کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک اور مذاہب مل کر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کو لاہور چیمبر کی جانب سے سوینئیر بھی پیش کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ