پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا
جمعہ 24 اپریل 2015 12:45
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچاؤ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچاؤ کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔
ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطاً ایک ہزار میں سے96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق