فیصل آباد سے مدینہ منورہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کر نے پر فیصل آباد چیمبر کا پی آئی اے سے اظہار تشکر

منگل 13 اگست 2024 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نےفیصل آباد سے مدینہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر اسلم بھلی نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر اس روٹ پر پروازوں کے اجراسے نہ صرف فیصل آباد ڈویژن بلکہ اردگرد کے اضلاع کے ہزاروں لوگ بھی مستفید ہوں گے کیونکہ اس روٹ کے ذریعے عمرہ زائرین صرف ساڑھے چھ گھنٹوں کے مختصر وقت میں فیصل آباد سے حرم پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کو لاہور یا اسلام آباد کے ذریعے حجاز مقدس جانے کیلئے فیصل آباد سے ان شہروں کی ائیر پورٹس پر پہنچنے کیلئے 3گھنٹے کے اضافی سفر کے ساتھ ساتھ تین گھنٹے کے چیک ان ٹائم کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کا وافر لوڈ دستیاب ہے اس لئےیہاں سے ہفتہ وار ایک پرواز نا کافی ہے لہٰذا کم از کم یہاں سے 2 ہفتہ وارپروازیں چلائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ روٹ انتہائی منافع بخش ہے اسلئے پی آئی اے کو اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے مزید پروازوں کا بندوبست کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے مطالبے پر فیصل آبادتا مدینہ روٹ پر براہ راست پرواز شروع کرنے پر ہم پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ائیر پورٹ منیجرتسنیم اخترکے شکر گزار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر چیمبر کے مطالبے کی حمایت کی اور انتہائی مختصر مدت میں اس پرواز کو شروع کروایا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ