جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام خطبات جمعہ میں یمن حکومت گرانے ‘سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی شدید مذمت

حکومت پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دے‘ دشمنان اسلام مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں‘ ایسا کرنے سے پورے عالم اسلام میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی اور مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے‘صلیبی و یہودی حرمین شریفین کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘حافظ محمد سعید اور دیگر کا نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 18:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام علماء کرام نے ملک بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین شریفین کے خلاف بیرونی سازشوں کو موضوع بنایا اور اہل پاکستان کو یمن میں بغاوت کے اصل حقائق سے آگاہ کیا ۔ خطبات جمعہ میں یمن میں منتخب حکومت گرانے اور سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دے۔

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں ہزاروں افرادپر مشتمل نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ و ہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے پورے عالم اسلام میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی اور مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

صلیبی و یہودی حرمین شریفین کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن حرمین کا محافظ اﷲ تعالیٰ ہے۔ جس طرح ابرہہ نے بیت اﷲ پر حملہ کرنا چاہا تو اﷲ نے انہیں برباد کر کے رکھ دیااب بھی اگر کسی نے حرمین کی جانب میلی نگاہ ڈالنے کی کوشش کی تو اﷲ تعالیٰ کے غضب سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی قرارداد بظاہر سعودی عرب کے حق میں تھی جس میں کہا گیا کہ باغیوں کو اسلحہ کی ترسیل مکمل طور پر روکی جائے گی لیکن اسی قرارداد کی آڑ میں امریکہ نے اپنا بحری بیڑہ یمن کے سمندر میں بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے سمندر کی ناکہ بندی کرے گا۔

یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔ امریکیوں کی کسی بات کا کوئی بھروسہ نہیں کیاجاسکتا۔ حرمین شریفین کی حفاظت مسلمانوں نے خود کرنی ہے۔ اس کیلئے مسلمانوں کو بیرونی سازشوں سے آگاہ اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا پاکستان اورافغانستان میں کردارساری دنیا دیکھ چکی ہے۔ پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے انہوں نے افغان مسلمانوں پر بارود برسایا، پاکستان میں ڈرون حملے کئے اور پھر خودکش حملوں کو پروان چڑھایا گیا۔

جو سازشیں یہاں کی گئیں وہی اب سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ حوثی باغیوں نے مکہ اور مدینہ کو اپنا ٹارگٹ قرار د یا اور سعودی عرب کی سرحدوں پر حملے کئے جس کے بعد عرب اتحاد نے کاروائی کا فیصلہ کیا۔

حرمین کا مسئلہ ہمارے ایمان اور عقیدے کا ہے۔یہ شیعہ سنی مسئلہ یا ایران سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہے۔ سعودی عرب یمن میں بغاوتوں کو کچل کر علاقے سے خطرات ختم کرنا چاہتا ہے۔حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پوری قوم یکسو ہے اور ہر طرح قربا نی دینے کے لئے تیار ہے۔حکمرانوں کو بروقت اور صحیح فیصلے کرنے چاہئیں اور سعودی عرب کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنا چاہئے۔

پاسبان حرمین شریفین کے کنوینر اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین سے محبت رکھنے والاکبھی بھی اس کے تحفظ کی خاطر غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔سب مسلمان بیت اﷲ شریف کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں جس مسلمان کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے وہ حرمین شریفین کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتا۔

یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے یہاں کے عوام سعودی عرب کا تحفظ کرنا اپنا دفاع سمجھتے ہیں۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ نے خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ سب مسلمانوں کا قبلہ ایک ہے۔یہاں فرقے پارٹیاں ،سیاست اور مفادات کے سلسلے ختم ہو جاتے ہیں۔جہاں حرمین کا مسئلہ آجائے وہاں ہر مسلمان اپنی جان و مال،سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والا ملک ہے۔ہمارا سعودی عرب سے رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے۔حرمین کے تحفظ اور باغیوں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب کا ساتھ دینا ہم سب پر فرض ہے۔ امیر جماعۃالدعوۃ لاہور مولانا ابو الہاشم نے جامع مسجد طیبہ چیمبر لین روڈ میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ مغربی میڈیا یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے مسئلہ کو سنی شیعہ لڑائی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ان کی کوشش ہے کہ پروپیگنڈا کے ذریعے مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کردیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں ہم نے متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب خوش آئند ہے پاکستان اور عرب اتحاد میں جو غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں تھیں اُمید ہے کہ اس دورے سے دور ہوگئی ہوں گی ۔ جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنماحافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال،حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا سیف اﷲ خالد، مفتی مبشر احمد ربانی،تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینر مولانا محمد شمشاد سلفی، مولانا نصر جاوید،کرنل (ر) نذیر احمد، مفتی عبدالرحمن عابد، حافظ عبدالرؤف، الشیخ عبدالطیف، مولانا غلام قادر سبحانی،مولانا احمد سعید ملتانی، حافظ عبدالغفار بہاولپوری، مفتی محمد سعید، خالد سیف الاسلام، حافظ طلحہ سعید، طاہر طیب بھٹوی،مولانا بشیر احمد خاکی، مولانا سیف اﷲ ربانی ،مولانا محمد یوسف ربانی، قاری گلزار احمد، حافظ محمد اکرم و دیگر نے مختلف شہروں و علاقوں میں خطبات جمعہ، جلسوں اور کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کا قبلہ ایک ہے اور ان کے دل بیت اﷲ کے لئے دھڑکتے ہیں۔پاکستانی قوم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو