نصیرآباد میں 1لاکھ 90ہزار سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے،ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی

بچے ملک وقوم کے مستقبل ہیں ،والدین موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت خسرہ مہم کو کامیاب بنائیں، ای ڈی او نصیر آباد

جمعہ 24 اپریل 2015 22:04

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایگز یکٹو ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہاکہ نصیرآباد میں ٹیموں کی محنت لگن سے ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد چھ ماہ سے دس سالوں کے بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں نصیرآباد میں ایک لاکھ پینتیس ہزار حدف مقرر کیا گیا تھا کیونکہ نصیرآباد میں گندم کی کٹائی پر آنے والے خانہ بدوشوں کی وجہ سے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ آفیسر ڈاکڑ عبدالغفار سولنگی ڈاکڑ منظور احمد ابڑا پیر ا میڈیکل کے صدر مہراﷲ موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیراحمد مستوئی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکڑ سید مختیار حسین شاہ ڈی ایس وی ثناء اﷲ چھکڑا بھی موجود تھے ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی نے کہاکہ بچے ملک وقوم کے مستقبل ہیں جن کو موذی بیماریوں کے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت خسرہ مہم چلا رہی ہے تاکہ چھ ماہ سے دس سالوں کے بچوں کو خسرے سے بچاؤکے ٹیکے لگائے جا سکیں نصیرآباد میں تیرہ روز سے شروع ہونے والی خسرہ مہم آج پچیس اپریل کو ختم ہو جائے گی اس دوران محکمہ صحت نصیرآباد کی ٹیموں نے محنت لگن اور قومی فریضہ کو مدد نظر رکھتے ہوئے کام کیا محکمہ صحت نصیرآباد کے حدف ایک لاکھ پینتیس ہزارسے بڑھ کرایک لاکھ نوے ہزاربچوں کو اانسدادخسرہ مہم کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ یہ حدف دو لاکھ سے بھی تجاوز کر لیا جائے گا اور کہاکہ خسرہ مہم میں این اے رہنے والوں بچوں کو کیچ اپ کرکے بھی ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جس بھی سپروائز کے علاقہ کا رزلٹ اچھا رہا اس کو محکمہ صحت کی جانب سے انعامات دیئے جائیں گے مایوس کن کارکردگی دکھانے والوں ٹیموں اور سپر وائز کے واجبات روک دیئے جائیں گے کیونکہ خسرہ مہم میں کسی کی بھی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی