اس سال کراچی میں ڈینگی کے 212 کیسز سامنے آئے ہیں ، ڈاکٹر خالد شیخ

انسداد ڈینگی پروگرام کے تحت شہر کے نالوں اور تالابوں میں لارواکش ادویات ڈالی جارہی ہیں ، سپیشل سیکرٹری

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) محکمہ صحت کے انسداد ڈینگی پروگرام نے مچھروں کے انڈوں کے خاتمے کے لئے شہر کے تمام نالوں اور تالابوں میں لارواکش ڈالنے کا آغاز کیا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش پر قابو پایا جاسکے ۔ اس پروگرام کا آغاز اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں واقع چھوٹے تالاب میں دوا ڈال کرکیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد انڈوں سے مچھر بننے تک کے عمل کے دوران کاروائی کرنا ہے تاکہ ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کا باعث بننے والے مچھروں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2015 کے دوران 23 اپریل تک سندھ میں ڈینگی کے 212 کیس رپورٹ ہوئے جو کہ سب کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں وہ سب صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2014 میں اس مدت کے دوران 234 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے 30 نجی اسپتالوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے تاکہ ان کے پاس آنے والے ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا بروقت پروگرام کو فراہم کیاجاسکے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شہر کے 4 نجی اسکولوں میں بھی آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام سرگرمی کا مقصد ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانا ہے ۔ کیونکہ اگست کے بعد اس کے بہت زیادہ مریض رپورٹ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں سے اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے کیسز کا جائزہ لے کر زیادہ شدت والے علاقوں میں فیومیگشن مہم چلائی جاسکے ۔

انہوں نے اس سلسلہ میں میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا کنٹرول پروگرام باہمی اشتراک سے کام کررہے ہیں تاکہ زیادہ موثر نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز بھی لگائے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں پروگرام کی جانب سے اب تک گجر نالہ ‘ جمشید ٹاؤن کے علاقوں ٹیپو سلطان روڈ‘ فائن ہاؤس سے ریلوے لائن میں یہ دوا ڈالی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی