ملک میں اقتدار پر ساٹھ سال سے مغل شہزادے اور ان جیسے افرادقابض ہیں ،سراج الحق

ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کریں برقعہ پگڑی اور مدرسہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں علماء کرام اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں نام نہاد جمہوریت اور آمریت کے باعث ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کے قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں اور بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگاکر فرسودہ سیاست دانوں اور سیاست و عوام کو ساٹھ سال سے یرغمال بنانے والوں سے نجات حاصل کریں۔

ملک میں اقتدار پر ساٹھ سال سے مغل شہزادے اور ان جیسے افرادقابض ہیں جو پیسے اور جبرکے بل بوتے پربیلٹ بکس کے بیلٹ بکس خرید لیتے ہیں اور اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں ،برقعہ پگڑی اور مدرسہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں علماء کرام اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں نام نہاد جمہوریت اور آمریت کے باعث ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کے قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے اسلامی شریعت کے نفاذ سے ہی اس ملک میں امن اور خوشحالی آئیگی،جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کا مشن ایک ہے دونوں دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے تبلیغ اور جدوجہد میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شیرگڑھ دارالعلوم مفتاح العلوم میں دارالحدیث کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ ،مولانا عطاء الرحمان ،مولانا عبد البر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع ،مولانا صفی اﷲ ،سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ حاجی نصیر خان مروت اور دیگر نے بھی خطاب کیا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کی غلامی کی زنجیر میں جھکڑا ہوا ہے جماعت اسلامی کی سیاست ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہے ہم اس اس ملک میں ایسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جہاں پر صدر پاکستان کا بچہ اور ایک عام آدمی کا بچہ ایک ہی نصاب تعلیم کے تحت تعلیم حاصل کریں ہم طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے یکساں نظام تعلیم نافذکریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کو عدالتوں میں مفت وکیل بھی فراہیم کریگی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کسی گروہ یافرد کو اقتدار میں لانے کیلئے نہیں بلکہ اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو زبردست جغرافیائی حیثیت کے ساتھ ساتھ ایٹمی صلاحیت سے نوازا ہے ابھی ہماری ذمہ داری ہیے کہ ہم اس سے استفادہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ،جماعت اسلامی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں 45سال کے بعد بھی ہمارے جماعت کے بزرگوں اور کارکنا ن کو شہید کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے بلدیاتی انتخابات کے ذرئعے ملک سے استحصالی قوتوں کو ختم کرنے اور عدل و انصاف کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام امیدواروں کو انصاف کے ترازو پر تول کر ووٹ دیں ۔بلدیاتی انتخابات کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے عوام اس اہم موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور استحسالی طبقے کا بھرپور احتساب کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی