یوکرین سے درآمدی مضرصحت گندم کے17کنٹینررضبط

8اپریل کودرآمدی گندم کو قابل استعمال قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا،کسٹم کے لیب ٹیسٹ میں گندم مضرصحت نکلی

اتوار 26 اپریل 2015 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) محکمہ کسٹمزاپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ نے درآمدی مضرصحت گندم سے بھرے 17کنٹینرزکی کسٹم کلیئرنس روک دی۔کسٹمزذرائع کے مطابق میسرز تارا انٹرنیشنل کی جانب سے 17 ستمبر 2014 کو یوکرین سے 17 کنٹینر گندم درآمدکی گئی لیکن پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ کی عدم فراہمی پر کلیئرنس نہ ہوسکی کیونکہ یہ پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر اسپیڈ منی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاگیا لیکن 7 ماہ بعد ڈرامائی انداز میں8اپریل کودرآمدی گندم کو قابل استعمال قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا حالانکہ گندم بندرگاہ پر7 ماہ پڑے رہنے کے بعدانسانی صحت کیلیے مضرہوچکی ہے لیکن پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پراسپیڈمنی کے عوض قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے مذکورہ کنسائمنٹ کی ایگزامنیشن کے دوران گندم کو غیرمعیاری قراردیتے ہوئے تصدیق کیلیے6کنٹینرزکے نمونے ”ایچ ای جے“ لیباریٹری بھیجے گئے اور لیب رپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ یوکرین سے درآمدی گندم مضرصحت ہے۔ لیب رپورٹ کی روشنی میں کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ منظور حسین میمن نے میسرزتارہ انٹرنیشنل کے خلاف کنٹروانشن رپورٹ بناتے ہوئے مضرصحت گندم کا کنسائمنٹ ضبط کرلیا۔ کلکٹرمنظورحسین نے ایف بی آرسے درخواست کی ہے کہ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں معاملہ اٹھایا جائے کہ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے مضرصحت گندم کو قابل استعمال قرار دینے کا سرٹیفکیٹ کیوں جاری کیاگیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی