سبی، چاکر روڈ پر بم دھماکے میں5افرادجاں بحق ،20سے زائد زخمی ، سیکورٹی ہائی الرٹ،کئی مشتبہ افراد گرفتار ،2کلو گرام وزنی بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ،زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،کئی کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ،صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ،عمران خان، آصف علی زرداری، سراج الحق،وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر رہنماوٴں کی دھماکے کی شدید مذمت،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 26 اپریل 2015 19:34

سبی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) سبی چاکر روڈ پر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں5 افرادموقع پر جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ، واقعے کے بعد شہر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،سیکورٹی فورسز نے کئی مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاگیا ،صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ،عمران خان، آصف علی زرداری، سراج الحق،وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر رہنما وٴں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد دفراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع سبی کے علاقہ سبزی مارکیٹ کے قریب موچی کے دوکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا ہوا سائیکل پر نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پید ا ہوگیا بم دھماکہ سے ولی محمد علی نواز سمیت 5افراد ہلاک جبکہ موسیٰ خان ، علی محمد، سہراب خان ،سخی دوست ،لعل محمد،مہر چند، رسول محمد، جھنڈا خان ، خان محمد، شیر محمد، علی نواز ، لعل گل، محمد ہاشم سمیت 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے3 افراد کی حالت نازک بنائی جاتی ہے بم دھماکہ کی ااطلاع ملتے ہی ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک، ڈی آئی جی سبی افتخارالحق، ڈی پی اور سبی محمد انور کھیتران چےئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مولانا داوٴد رند،فقیر محمد رند ، محمدبابر جاوید وکونسلرز وپولیس لیویز وایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ایمبونسز کے زریعے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی و سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بم دھماکہ کے بعد چاکر روڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔ واضح رہے کہ زخمیوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی بتائے جاتے ہے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سبی شہر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زر داری، امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق، وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلی حکام نے دھماکے کی شدید مذمت کی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی