چھاتی کے کینسر کا آپریشن کر کے ڈاکٹروں پر ہوا بھیانک انکشاف

پیر 27 اپریل 2015 22:43

چھاتی کے کینسر کا آپریشن کر کے ڈاکٹروں پر ہوا بھیانک انکشاف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اپریل۔2015ء)39 سالہ ڈیوس الزبتھ 18 سال کے ایک بیٹے کی ماں ہے اور نرس کا کام کرتی ہے۔ جولائی 2013 میں اسے چھاتیوں کا سرطان تشخیص کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا مشورہ تھا کہ ڈیوس اپنی دونوں چھاتیاں کٹوا دے۔ ڈیوس نے اس کی بجائے آپریشن کرا کر ٹیومر نکلوانے اور مشکل علاج کے آپشن کو قبول کیا۔ آپریشن کے چار دن بعد ڈاکٹروں نے بھیانک انکشاف کیا کہ اس کی رپورٹس دوسری دو مریضاؤں کی رپورٹس سے گڈ مڈ ہوگئی تھی اور اسے تو کبھی بریسٹ کینسر تھا ہی نہیں۔

رائل وولورہیمٹن این ایچ ایس ٹرسٹ نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے ڈیوس سے معافی مانگی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب اس کی چھاتیوں کی بناؤٹ صحیح کرنے کے لیے ایک اور آپریشن کرنا پڑے گا۔ ڈیوس الزبتھ کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں سے یہ سن کی ہکا بکا رہ گئی، اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ اتنی بڑی غلطی کس طرح ہو سکتی ہے؟ ڈیوس کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے اسے بہت بڑے ذہنی عذاب سے گذرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اسے بیٹے اور اور گھر والوں کی فکر تھی۔ ڈیوس اب ہسپتال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ ہسپتال نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور نرس ڈائریکٹر نے ڈیوس الزبتھ سے مل کر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات سے الزبتھ کو آگاہ رکھا جائے گا۔ تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی الزبتھ کو دیتے ہوئے بھی اس سے تحریری معافی مانگی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی