بند کریں
صحت صحت کی خبریں عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہیں،دماغی توازن درست نہیں‘ علاج کرائیں، خرچہ پارلیمنٹ برداشت کرے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/04/2015 - 16:51:04 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 16:13:24 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 16:06:44 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 16:06:14 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 16:04:11 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 15:39:07 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 14:22:31 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 14:17:46 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 14:16:52 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 13:05:51 وقت اشاعت: 27/04/2015 - 22:43:53

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہیں،دماغی توازن درست نہیں‘ علاج کرائیں، خرچہ پارلیمنٹ برداشت کرے گی‘ غیر ملکی شخص کی جانب سے نئے صوبوں کا بیان آپس میں لڑانے والی بات ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہیں،دماغی توازن درست نہیں‘ علاج کرائیں، خرچہ پارلیمنٹ برداشت کرے گی‘ غیر ملکی شخص کی جانب سے نئے صوبوں کا بیان آپس میں لڑانے والی بات ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اب ثبوت تھیلوں میں کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کنٹینر پر جھوٹ کی بنیاد رکھی۔ قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا ۔عدالتی ٹرائل ہونا چاہئے۔ عمران خان اخلاقیات سے گرے ہوئے شخص ہیں، قوم میں الجھاؤ پیدا کرنا چاہتے ہیں ،غیر ملکی ایجنٹ ہیں، ملک میں فساد کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کمیشن پر بھی اعتراضات ہیں ،ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے، علاج کرائیں، اخراجات پارلیمنٹ برداشت کریگی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے صرف تھیٹر اور ڈانس دیکھا ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، صوبے میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انتظامی معاملات زیرو ہیں ،نیا پاکستان بنانے کی بات کرنے والے نئے کے پی میں ادویات تک فراہم نہ کرسکے، آنے والے بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کا قبرستان ثابت ہونگے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نئے صوبے کے بیان پر عابد شیر علی نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان غیر سنجیدہ اور انتشار زدہ ہے ،غیر ملکی شخص کو ملکی معاملات زیر بحث لانازیب نہیں دیتا ملک پہلے ہی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

28/04/2015 - 15:39:07 :وقت اشاعت