انجینئر امیر مقام نے ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی

طوفان بادوباران کے دوران تباہ حال بجلی کی لائینوں کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

منگل 28 اپریل 2015 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پشاور میں مصروف دن گزارا ، پہلے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں مریضوں کی عیادت کی ،بعد ازاں پشاور میں گزشتہ روز کے طوفان باد و باران میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں سے اظہار ہمدری کرنے اور فاتحہ خوانی کرنے ان گھر گئے ،طوفان بادوباران کے دوران تباہ حال بجلی کی لائینوں کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا خود جائزہ لیتے رہے ،اور بعد ازاں پیسکو ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں انہیں پشاور میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں کے سلسلے میں ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں کے سلسلے میں تفصیلی بتا گیا ،انجینئر امیر مقام نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ تمام لائینوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے اور ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے تاکہ بجلی کی جلد ازجلد فراہمی یقینی بنائی جاسکے ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں سیات سے بالا تر ہوکر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس قدرتی سانحے میں جانبحق ہونے والے کیلئے 5لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے فی کس پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے جو بہت جلد ان کو ادا کردی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں نے مشکل کی اس گھڑی میں پشاور کے عوام کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی تیمارداری کی میں ان سب کا مشکور ہوں ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کی تمام لیڈر شپ ، بجلی اور گیس کے محکموں کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو