بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلجیم کے فٹ بالر گریگوری مرٹنز دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل ہوگئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/04/2015 - 16:30:44 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 16:10:09 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 14:45:55 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 13:56:55 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 13:10:24 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 12:46:52 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 12:13:32 وقت اشاعت: 29/04/2015 - 11:58:42 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 22:41:05 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 22:36:16 وقت اشاعت: 28/04/2015 - 22:28:12

بلجیم کے فٹ بالر گریگوری مرٹنز دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل ہوگئے

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) بیلجیم کے فٹ بالر گریگوری مرٹنز میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں داخل ہوگئے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری کلب میچ میں لوکرین کی نمائندگی کر رہے تھے کہ میچ کے 20 ویں منٹ میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے ، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعدازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

اس واقعہ کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا۔ لوکرین کلب حکام نے گریگوری اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ کلب جوائن کر لیں گے ۔ مرٹنز نے برسلز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں انہوں نے لوکرین کلب میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

29/04/2015 - 12:46:52 :وقت اشاعت