صوبائی حکومت نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی بجائے موجودہ طبی اداروں ،انفرا سٹرکچر جدید سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں،شہرام خان ترکئی

صوبے کے بڑے تدریسی ہسپتالوں کو خودمختار بنایا جا رہا ہے ،تمام تر ضروری قانون سازی کر لی گئی ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو شوکت خانم ہسپتال کے طرز پر ترقی دینے کیلئے عملی کام شروع کر دیا گیا ہے ،وزیرصحت خیبرپختونخوا

بدھ 29 اپریل 2015 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی بجائے موجودہ طبی اداروں اور انفرا سٹرکچر کو تمام تر ضروری سہولیات سے آراستہ کر کے ان کی استعداد کار کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے ۔صوبے کے بڑے تدریسی ہسپتالوں کو خودمختار بنایا جا رہا ہے جس کے لئے تمام تر ضروری قانون سازی کر لی گئی ہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو شوکت خانم ہسپتال کے طرز پر ترقی دینے کے لئے عملی کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہے عنقریب ان تدریسی ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز تشکیل دئیے جائیں گے جسے ان ہسپتالوں کے معیار اور کارکردگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پشاور پریس کلب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں صحت کا شعبہ انتہائی خراب حالت میں ملا ہے گزشتہ65سالوں کی خرابیاں ایک مہینے میں ٹھیک نہیں ہو سکتی لیکن ہم ان خرابیوں کو دورکر کے ہسپتالوں کے معیار کو عوام کی توقعات اور ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ نتیجہ خیز عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ہم نہ خود غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ایک غیر فعال ادارہ تھا ہم نے آتے ہی اس کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے قانون سازی کی ہے اور اس کے لئے بورڈزآف گورنرز تشکیل دے رہے ہیں اب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور بلا تفریق صوبہ بھر میں غیر قانونی کلینکس ، لیبارٹریز اور غیر سند یافتہ ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے کیونکہ یہ ادارہ مکمل طور پر خود مختار اور سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ہے۔

قبل ا زیں صوبائی وز یر نے ہیلتھ کیمپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صحافی برادری کو تمام تر مفت سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے پر پریس کلب اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی