ملک بھر کی جیلوں میں بند ہزاروں پا کستانیوں کے قا تلوں کو بھی فوری پھانسی دی جائے ‘اعجاز ثروت

ملک میں کسی بھی طر ح کی مذہبی سیاسی اور لسانی گروہ بندی کی گنجائش نہیں ہے تمام مذہبی سیاسی قوتوں کو مل کر ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا نوجوان نسل کو فرقہ ورانہ اور لسانیت کی سیاست کے الگ رہنا ہوگا۔پڑھا لکھا طبقہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کرادار ادا کرے‘سربراہ سنی تحریک

جمعرات 30 اپریل 2015 17:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنااور تعلیم سے محروم کرنا چاہتے ہیں ،کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کا قتل تعلیم پر حملہ اور قانون نافذ کرنیوالوں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،ٹارگٹ کلرز مضبوط اورقانون پسند دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں ،پروفیسر شکیل اوج کے بعد پروفیسر وحید الرحمان کا قتل ایک ہی سلسلے کی کڑی نظر آتی ہے ،این جی اوز کی رہنما سبین محمود کے قاتل ابھی گرفتار بھی نہیں ہوئے تھے کہ دہشتگردوں نے علم کی شمع روش کرنیوالے پروفیسر کو بھی خاک وخون میں نہلادیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، آپریشن دہشتگرد کراچی میں کو ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،جرائم پیشہ ،بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کامیاب آپریشن ہی کراچی کی روشنیوں کو منور کرنے سے جوڑا ہے ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں گذشتہ دنوں شہید ہونیوالے پروفیسر شکیل اوج ،سبین محمود اور اب پروفیسروحید الرحمان کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کیا ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔کراچی میں پائیدار امن قائم کئے بغیر ملک میں خوشحالی ممکن نہیں ہے ۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں نہ کی گئیں تو مزید بد امنی بڑھ سکتی ہے ۔سزائے موت کے ملزموں کو تختہ دار پر لٹکا کر ملک میں امن کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔ملک بھر کی جیلوں میں بند ہزاروں پا کستانیوں کے قا تلوں کو بھی فوری پھانسی دی جائے ۔

ملک میں کسی بھی طر ح کی مذہبی سیاسی اور لسانی گروہ بندی کی گنجائش نہیں ہے تمام مذہبی سیاسی قوتوں کو مل کر ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔نوجوان نسل کو فرقہ ورانہ اور لسانیت کی سیاست کے الگ رہنا ہوگا۔پڑھا لکھا طبقہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کرادار ادا کرے،مساجد و مدارس میں پیش کی جانے والی دینی ،مذہبی،معاشرتی ،اخلاقی اور سماجی تربیت سے انقلاب برپا کیاجا سکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری نے صدر مملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر وحید الرحمان ،سبین محمود ،پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان دہشتگردوں کے مکروہ چہرؤں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی