اسرائیل میں لڑکی نے سگریٹ نہ دینے پر پٹرول پمپ اور کار کو آگ لگادی،ملزمہ گرفتار

عدالت نیملزمہ کی گرفتاری میں 5 دن کی توسیع کرکے اس کے نفسیاتی معائنہ کا حکم دیدیا

جمعرات 30 اپریل 2015 18:21

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) اسرائیل میں ایک لڑکی نے سگریٹ نہ دینے پر پٹرول پمپ اور کار کو آگ لگادی،پولیس نے ملزمہ کوگرفتار کرلیا۔برطانوی اخبار’’ انڈی پنڈینٹ ‘‘ کے مطابق اسرائیل میں ایک لڑکی نے پٹرول پمپ کے ورکر سے سگریٹ مانگی،ورکر نے سگریٹ دینے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے غصے میں پٹرول پمپ اور وہاں کھڑی کار کو آگ لگا دی۔

اسرائیلی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر انتہائی حیران کن ہیں،خاتون کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب ہے جس نے یر وشیلم میں پٹرول پمپ کو آگ لگا د ئی۔ سی سی ٹی وی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاتون پٹرول پمپ پر ایک آدمی کے قریب آتی ہے جو کار میں پٹرول بھر رہا ہوتا ہے، خاتون اس سے مختصر بات کرکے چلی جاتی ہے پھر چند لمحوں بعد وہ کار کے فیو ل ٹینک کے کیپ پر کوئی جلتی ہوئی چیز پھینک دیتی ہے،اس کے بعد آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ خاتون وہاں سے فرار ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ آدمی خوفزدہ ہو کر گاڑی اور اور پٹرول پر لگی آگ کو دیکھتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں کار مکمل جل جاتی ہے،رپورٹ کے مطابق جب کار کو آگ نے پکڑا اس وقت ڈرائیور کا بھائی کار میں موجود تھا جو محفوظ رہا۔پولیس ترجما ن کا کہنا ہے وہ لڑکی پٹرول بھرنے والے کے پاس آئی اور سگریٹ مانگا ، سگریٹ نہ دینے پر لڑکی نے جیب سے لائٹر نکالا اور پٹرول پمپ کوآگ لگا دی۔کار کے مالک نے یہ سمجھا کہ اس کی کار کے فیول ٹینک سے پٹرول پمپ کو آگ لگی اور وہ خوف سے بھاگ گیا۔ پٹرول اسٹیشن کے ملازمین نے آگ پر قابو پایا۔ خاتون کو کچھ دیرکے بعد گرفتار کر لیا گیا جس نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکارکیا۔ یروشلم کی عدالت نے اس کی گرفتاری میں پانچ دن کی توسیع کرکے اس کے نفسیاتی معائنہ کا حکم دیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی