بند کریں
صحت صحت کی خبریں حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے، ذاتی طور پر دلچسپی لے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/04/2015 - 20:15:26 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 20:15:25 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 20:13:17 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 20:13:17 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 19:41:49 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 19:37:46 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 18:36:30 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 18:21:10 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 17:55:08 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 17:39:57 وقت اشاعت: 30/04/2015 - 16:58:50

حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے، ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حکومتی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں، ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے محنت کش اپنی محنت کا بہتر سے بہتر معاوضہ حاصل کریں ،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام حکومت نے شروع کر دیئے ہیں جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں

وزیر اعظم نوازشریف کایومِ مئی پر پیغام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے، ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حکومتی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں، ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے محنت کش اپنی محنت کا بہتر سے بہتر معاوضہ حاصل کریں ،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام حکومت نے شروع کر دیئے ہیں جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر میں اپنے پاکستانی مزدور بھائیوں کے لیے مخلصانہ جذبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں ۔قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے معاشرے میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہمارے محنت کش قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور تندہی سے نبھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ہی بڑے پیمانے پر پیداوار عمل میں آتی ہے اور سرمایہ کاری کو منافع بخش بناتی ہے ۔ برآمدات کے ذریعے قومی معیشت میں زرِمبادلہ کے حصول کو آسان بناتی ہے۔ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو ہمارے ہنرمند ہی قابلِ قدر بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں آجر اور اجیر کے درمیان ہمیشہ سے بہترین تعلقات کا حامی رہا ہوں ۔ معیشت اور صنعت کی ترقی ان دونوں فریقوں کے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھنے سے مشروط ہے۔ اس سے کسی ایک فرد یا فریق کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مفاد وابستہ ہے ۔ اس لیے صنعتی اداروں میں خوشگوار ماحول قائم رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ہمارے صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مساویانہ مواقع حاصل ہیں بلکہ انھیں عزت و احترام کے ساتھ کام کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔

میں تمام محنت کش مردوں اور عورتوں کو ان کی کارکردگی اور بہترین اخلاقیات کے حوالے سے قابلِ تحسین سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یومِ مزدور کا پیغام یہی ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو شاہراہِ ترقی پر گامزن کر دیا ہے ۔ ترقی کے اس عمل کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم نے پاکستان کو دُنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کی حیثیت سے پیش کرنا ہے ۔ایک ایسی قوم کے طورپر جو اپنے اتحاد اور اجتماعی سوچ کی بنیاد پر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

30/04/2015 - 19:37:46 :وقت اشاعت