ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ٹیکنکل ایڈوئزری کمیٹی کی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے‘خواجہ سلمان رفیق

ڈیش بورڈ پر ٹیگ نہ ہونے والے مشتبہ ڈینگی مریضوں کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے‘مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 30 اپریل 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام حکومتی ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور آنے والے ڈینگی سیزن میں اس مرض کو وبائی شکل اختیار کرنے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ٹاؤن رسپانس کمیٹیاں ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ڈینگی کے بارے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹراسلام ظفر ، ڈین آئی پی ایچ پروفیسراعجاز احمد ، ماہر وبائی امراض پروفیسر فرخندہ کوکب ، چیف بیکٹریالوجسٹ پنجاب پروفیسر زرفشاں طاہر ، پروفیسر شاہد اقبال ، ڈاکٹرہمایوں ،ڈاکٹر فریداﷲ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے خصوصاً لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ڈینگی کی صورت حال اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے ٹیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر ٹیگ کرنے اور مختلف شہروں سے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے مشتبہ اور ممکنہ مریضوں کی ٹیگنگ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایسے مشتبہ ڈینگی مریض جو کسی ٹیکنیکل وجہ سے ڈیش بورڈ پر ٹیگ نہیں ہورہے ان کامسنگ مریض کے طور پر ریکار ڈ مرتب کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن رسپانس کمیٹیاں اور حکومتی ادارے سپرے یا فوگنگ کے سلسلے میں ٹیکنیکل ایڈوئزری کمیٹی کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے طور پر کیمیکل کا استعمال کرنے کا فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیکنیکل ایڈوئزری کمیٹی کی گائیڈ لائنزڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں بہت معاون ثابت ہورہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی